انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ایشیا پیسیفک

افغانستان کو عالمی ادارہِ خوراک کی طرف سے فراہم کی گئی گندم جلال آباد میں اتاری جا رہی ہے۔
© WFP/Danijela Milic

افغانستان: انڈیا کی امدادی گندم سے 50 لاکھ لوگوں کو خوارک کی فراہمی

گزشتہ ڈیڑھ برس میں انڈیا کی حکومت نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم عطیہ کی ہے جس سے تقریباً 50 لاکھ ضرورت مند لوگوں کو خوراک میسر آئی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کا سماجی و معاشی کردار روزبروز کم ہوتا جا رہا ہے۔
© OCHA/Charlotte Cans

طالبان کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی، یونیما چیف

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیما) کی سربراہ روزا اوتنبائیوا نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے معاملے پر طالبان سے کوئی رعایت نہیں برتی جا سکتی۔

تجارتی پیمانے پر پیدا کی جانے والی 'فارمولا غذائیں' جنوب مشرقی ایشیا میں چھوٹے بچوں کی عام خوراک ہیں۔
©UNICEF/Linh Pham/AFP-Services

بچوں کی بازاری خوراک میں شکر اور نمک کی نقصان دہ مقدار

یونیسف کی معاونت سے ہونے والی ایک نئی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں 6 ماہ سے 3 سال تک عمر کے بچوں کے لیے تجارتی پیمانے پر تیار کی جانے والی ڈبہ بند خوراک میں شکر اور نمک کی نقصان دہ حد تک بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

گھر سے کام کرنے والی کارکن خواتین عروسی لباس کی کڑھائی میں مصروف ہیں۔
LEF Pakistan

پاکستان میں گھر سے کام کرنے والوں کے حقوق کی جدوجہد

پاکستان میں غیررسمی شعبے کے محنت کشوں کی 74 فیصد تعداد خواتین پر مشتمل ہے جنہیں صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کے حق تک رسائی دینے کے لیے آگاہی، تربیت اور حکومتی سطح پر منصوبہ بندی درکار ہے۔

میانمار کے علاقے مشرقی شان میں ایک کسان اپنی پوست کی فصل کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
© UNODC

افیون کی کاشت میں میانمار افغانستان پر سبقت لے گیا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میانمار اب دنیا میں افیون پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

میانمار میں اندرون ملک نقل مکانی پر مجبور افراد کا ایک کیمپ۔
© UNICEF/Brown

میانمار: اوچا کی ہنگامی فنڈ سے بے گھر شہریوں کی مدد

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے میانمار میں جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے شہریوں کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کے مرکزی فنڈ (سی ای آر ایف) سے 7 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل کو ڈونگ یو ’لیونگ انڈس‘ منصوبے پر بات کر رہے ہیں جبکہ ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے صدر عادل نجم، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریچل میکڈونل اور ایشیائ…
©FAO/Russell Cabanting

کاپ28: دریائے سندھ کی بحالیِ صحت کا منصوبہ بھی زیر بحث

پاکستان کی تین چوتھائی معیشت کا انحصار دریائے سندھ پر ہے جس کے ماحولیاتی نظام اور اس سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی زندگی اور روزگار کو تحفظ دینے کا اقدام 'لیونگ انڈس' بھی کاپ 28 کے تیسرے روز موضوع بحث رہا۔