انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افریقہ

طوفانی سیلاب اور ڈیم ٹوٹنے سے متاثرہ لیبیا کے شہر درنا میں تباہی کا ایک منظر۔
© UNICEF/Abdulsalam Alturki

مراکش اور لیبیا میں اقوام متحدہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں

اقوام متحدہ میں امدادی امور کے دفتر کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ مراکش اور لیبیا میں دو مختلف طرح کی تباہی اور سوگوار خاندانوں کو درپیش ناقابل بیان صدمے کے بعد اقوام متحدہ متاثرین کے لیے امدادی کوششوں کو متحرک کر رہا ہے۔

طوفانی سیلاب کے بعد لیبیا کے شہر درنا کا ایک منظر۔
© UNICEF/Abdulsalam Alturki

لیبیا: طوفانی سیلاب سے متاثرہ اڑھائی لاکھ افراد کی مدد کی اپیل

اقوام متحدہ کے امدادی کارکن لیبیا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے ہزاروں متاثرین کو اشد ضروری مدد پہنچانے کے لیے ہرممکن تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اس سیلاب میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مزید ہزاروں لاپتہ ہیں۔

طوفانی سیلاب نے لیبیا کے شمال مشرقی علاقے کو زیادہ متاثر کیا ہے۔
© National Meteorological Centre, Libya

لیبیا: طوفانی سیلاب میں ہزاروں ہلاک، امدادی سرگرمیاں تیز

اقوام متحدہ کے ادارے اور شراکت دار مشرقی لیبیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے ہلاکت خیز سلاب اور جانی نقصان سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی اقدامات میں مصروف ہیں۔

زلزلے کا مرکز تاریخی شہر مراکیش سے تقریباً 71 کلومیٹر دور ہائی اٹلس پہاڑی سلسلے میں تھا۔
UNESCO/Eric Falt

مراکش زلزلہ: اقوام متحدہ امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مراکش کے وسطی علاقے میں جمعے کی رات آنے والے خوفناک زلزلے پر گہرے دکھ اور حکومت اور ملک کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 1,000 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں افریقی موسمیاتی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo

گوتیرش کا افریقہ کو قابل تجدید توانائی کا ’سپر پاور‘ دیکھنے کا خواب

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہےکہ افریقہ بھر میں ناانصافی کی آگ امیدوں اور امکانات کو بھسم کیے دیتی ہے جبکہ دنیا کو موسمیاتی بحران کا سامنا ہے اور یہ براعظم عالمی حدت کے بعض بدترین اثرات جھیل رہا ہے۔

چاڈ میں سوڈان سے آئے پناہ گزینوں میں ڈبلیو ایف پی کی طرف سے خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
© WFP/Julian Civiero

سوڈان: بدامنی کے متاثرین کے لیے ایک ارب ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت 'یو این ایچ سی آر' اور 64 امدادی اداروں اور سول سوسائٹی کی قومی تنظیموں نے سوڈان سے نقل مکانی کرنے والے 1.8 ملین سے زیادہ لوگوں کو ضروری امداد اور تحفظ کی فراہمی کے لیے ایک بلین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

وسطی جمہوریہ افریقہ، چاڈ، نائجیریا، گنی، صومالیہ اور گنی بساؤ میں رہنے والے بچوں کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
© UNICEF/Raphael Pouget

افریقی بچے موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ خیمازہ بھگت رہے ہیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے وہاں بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے مگر وہ اس بحران سے مطابقت پیدا کرنے، اس سے نمٹنے اور اپنی زندگی کی بقا کے لیے درکار مالی مدد سے محروم ہیں۔