انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افریقہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سوڈان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سوڈان: متحارب گروہ احترام رمضان میں فائربندی کریں، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سوڈان کے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے احترام میں لڑائی روک دیں اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی ممکن بنانے میں تعاون کریں۔

یوکرین سے سوڈان میں خوراک کی ہنگامی مدد پہنچ رہی ہے۔
© WFP/Abubaker Garelnabei

جنگ زدہ یوکرین کیطرف سے سوڈان کے لیے 7000 ٹن گندم کا عطیہ

اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ خود جنگ کا سامنا کرنے والے یوکرین نے سوڈان کے لیے 7,000 ٹن گندم عطیہ کی ہے جس سے وہاں خانہ جنگی سے متاثرہ لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

جنوبی سوڈان کے علاقے یونٹی کو دسمبر 2021 میں گزشتہ ساٹھ سالہ تاریخ میں بدترین سیلاب کا سامنا تھا۔
UNMISS

جنوبی سوڈان: پاکستانی امن کار لوگوں کو سیلاب سے بچانے میں مصروف عمل

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (انمس) کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی امن اہلکاروں نے اندرون ملک بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو سیلاب سے بچانے کے لیے مٹی کے پشتوں یا دیواروں کا وسیع سلسلہ تعمیر کیا اور اسے برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔

ریڈیو میرایا کی میزبان ایرین لاسو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر پروگرام کر رہی ہیں۔
UNMISS/Isaac Billy

نشریات کے 100 سال بعد بھی ریڈیو سب سے زیادہ قابل رسائی ذریعہ معلومات

اقوام متحدہ کے زیراہتمام آج دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ 19ویں صدی کے اواخر میں ہونے والی یہ ایجاد اب بھی چار ارب سے زیادہ لوگوں کے لیے معلومات اور تفریح کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

سوڈان میں مسلح گروہوں میں لڑائی چھڑ جانے کے بعد گھربار چھوڑنے پر مجبور لوگ مغربی ڈارفر میں ایک خیمہ بستی میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
© UNOCHA/Mohamed Khalil

جنگ زدہ سوڈان کے لیے یو این کی 4.1 ارب ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے سوڈان میں قحط کے خطرے سے نمٹنے اور ملک میں جاری جنگ سے جان بچا کر ہمسایہ ممالک میں پناہ گزین لوگوں کی مدد کے لیے 4.1 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مڈغاسگر کے ایک گاؤں ایفوتاکا کی دو خواتین۔
UN News/Daniel Dickinson

ال نینو اور موسمیاتی بحران سے مڈغاسکر میں خشک سالی کا خطرہ

قدرتی موسمیاتی مظہر 'ال نینو' دنیا بھر میں موسمی نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر سکتا ہے لیکن انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں آنے والی ہنگامی موسمیاتی تبدیلی لوگوں اور کرہ ارض پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔