انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افریقہ

ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے اہلکار سوڈان چاڈ سرحد پر مہاجرین کی ضروریات کا اندازہ لگا رہے ہیں۔
IOM 2023

امدادی کارکن موقع ملتے ہی خرطوم واپس پہنچیں گے: یو این رابطہ کار

سوڈان میں متحارب عسکری دھڑوں کے مابین جاری لڑائی کے باعث اقوام متحدہ کو ملک بھر میں اپنی تمام امدادی کارروائیاں لازمی طور سے روکنا پڑی ہیں تاہم بحیرہ قلزم کے ساحلی علاقے پورٹ سوڈان میں منتقل ہونے والے امدادی حکام جلد از جلد خرطوم واپسی کا عزم رکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندے وولکر پرتھیس سوڈان سے ویڈیو لنک کے ذریعے نیو یارک میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
UN News

سوڈان: اقوام متحدہ کے سفیر کا فائربندی کی تعمیل پر اصرار

سوڈان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے 11 روزہ لڑائی میں ملک کو افراتفری میں دھکیلنے والے متحارب عسکری دھڑوں سے کہا ہے کہ وہ سہ روزہ متفقہ جنگ بندی کا مکمل احترام کریں جبکہ مغربی ڈارفر میں فرقہ وارانہ تشدد اور حملوں پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

خرطوم میں میزائل لگنے کے بعد ایک تباہ حال عمارت۔
Mohammed Shamseddin

سوڈان: یو این سنگین صورتحال میں بھی امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہے

سوڈان میں بڑھتی ہوئی ضروریات، اہم چیزوں کی قلت اور قیمتوں میں تیزتر اضافے کے ہوتے ہوئے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے وعدہ کیا ہے کہ لوگوں کو اشد ضروری امداد کی فراہمی جاری رہے گی۔

سیکرٹری جنرل بین الاقوامی امن و سلامتی پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سوڈانی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے کام کرتے رہیں گے: یو این

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سوڈان میں متحارب عسکری دھڑوں کے مابین شدید لڑائی کے باعث ادارے کے عملے کے سینکڑوں ارکان اور ان کے اہلخانہ کی دارالحکومت خرطوم سے عارضی منتقلی کا خیرمقدم کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش (بائیں جانب) سوڈان کے بحران پر ہونے والے ورچوئل اجلاس میں شریک ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

سوڈان: اقوام متحدہ کی فریقین سے جنگ بندی کی پھر اپیل

اقوام متحدہ سوڈان میں عسکری طاقت سے حصول اقتدار کی لڑائی کو فوری ختم کرنے کی اپیل کر رہا ہے. سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش، افریقن یونین، عرب لیگ، مشرقی افریقی بلاک اور دیگر تنظیموں نے اس بحران پر جمعرات کو ورچوئل اجلاس کیا ہے۔

ڈارفر میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد سوڈانی پناہ گزین چاڈ پہنچ رہے ہیں۔
© UNHCR/Suzette Fleur Ngontoog

سوڈان کے بحران پر سہ فریقی قیادت ورچوئل مذاکرات کرے گی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش سوڈان میں لڑائی کا خاتمہ یقینی بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ متحارب عسکری دھڑوں کے مابین نئی جنگ بندی اور لوگوں کے ملک چھوڑ کر سرحد پار چاڈ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک نے گزشتہ سال نومبر میں سوڈان کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خرطوم میں ملاقاتیں کی تھیں۔
Volker Türk

سوڈان میں فریقین کو مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے: وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے سوڈان میں لڑائی فوری بند کرنے اور اقتدار کے لیے برسرپیکار متحارب عسکری فریقین سے مذاکرات کی جانب واپس آنے کی درخواست کی ہے جبکہ ملک میں 24 گھنٹے کی مجوزہ جنگ بندی کی اطلاعات ہیں۔

شمالی ڈارفر میں ڈبلیو ایف پی کا ایک گودام۔
© UN Photo/Albert Gonzalez Farran

سوڈان: کارکنوں کی ہلاکت پر ڈبلیو ایف پی آپریشن معطل

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے سوڈان میں متحارب عسکری گروہوں کے مابین لڑائی کے باعث ملک میں اپنی تمام کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ اس لڑائی میں ہفتے کے روز ڈبلیو ایف پی کے تین ملازمین بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔