غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی عسکری کارروائی شروع ہونے کے بعد اپنے گھر چھوڑنے اور پناہ کی تلاش میں سرگرداں 20 لاکھ لوگوں میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کا اندازہ ہے کہ ان میں تقریباً 17 ہزار بچے والدین کے سائے سے محروم ہو چکے ہیں۔
یونیسف کے ترجمان جوناتھن کرکس نے فروری کے اوائل میں غزہ کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ جن بچوں سے ملے یا بات کی ان میں سبھی اپنے خاندان کا کوئی ایک رکن کھو چکے تھے۔
© UNICEF/Eyad El Baba