وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے جہاں متاثرین کو عالمی برادری کی جانب سے امداد مہیا کی جا رہی ہے۔
تقریباً 18 ہزار افراد اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ بہت سی عمارتوں کو نقصان ہوا ہے یا وہ رہائش کے لیے غیر محفوظ قرار دی گئی ہیں۔
© UNFPA/Nayra Gutiérrez
اس آفت نے خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ حاملہ خواتین کو زچگی سے متعلق دیکھ بھال اور دیگر ضروری خدمات کی فوری ضرورت ہے۔ جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے انہیں طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔
© UNFPA/Mauro Medina