شعیب کیانی کی نظم 'بے حیا ہمی تو ہیں وہ' سے متاثر محمد عبید طارق کے اس فن پارے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیکھ بھال، نگرانی، نرمی اور ضبط کس طرح خواتین کے تجربے کو متاثر کرتے ہیں۔ 'ٹیراکوٹا گلک' اور 'سٹینلیس سٹیل کالا' کے ذریعے یہ تناؤ اور برداشت کا اظہار ہے۔ دائرے میں رکھی یہ تخلیق طاقت، خاموشی اور مقابلے کو قائم رکھنے والے جذبات اور سماجی نظام کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
آمنہ منظور کا یہ یہ فن پارہ ایک عورت کی شناخت کو نرمی اور طاقت، نازکی اور مضبوطی کے درمیان توازن کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔ نمائش ایک قابل غور مصوری کو فائبر گلاس کے مجسم کانٹوں سے بھری کمرے نما جگہ کے ساتھ ملا کر ایک ایسا ماحول تخلیق کرتی ہے جو بیک وقت محفوظ بھی ہے اور نازک بھی۔ اسے دیکھ کر اندزہ ہوتا ہے کہ کس طرح حدود، تناؤ اور استقامت شناخت کو شکل دیتے ہیں اور مضبوطی مشکل راہوں پر چلنے سے ہی آتی ہے۔
نیامت نگار نے اس نمائش میں تیل اور سلائی سے کپڑے پر ایسی تصویریں بنائی ہیں جو لمس، یاد اور جذبات سے بھرپور محسوس ہوتی ہیں۔ دھاگے کی سلائیاں مرمت اور دیکھ بھال کی علامت ہیں جبکہ رنگ کے نشانات اس کشمکش اور دباؤ کو ظاہر کرتے ہیں جو جسموں، تواریخ اور مناظر کو شکل دیتے ہیں۔ یہ کام بکھراؤ، ثابت قدمی اور ان دیکھے حقیقی و علامتی رشتوں کا عکاس ہے جو خاندانوں، برادریوں اور یادوں کو ایک ساتھ تھامے رکھتے ہیں۔
ان فن پاروں میں بی بی ہاجرہ جھاڑو کو اہمیت دیتے ہوئے دکھاتی ہیں کہ کس طرح ایک سادہ جھاڑو گھریلو محنت اور مقدس رسومات کے درمیان تعلق قائم کرتا ہے۔ جھاڑوکش رضیہ ایک مزار کی دیکھ بھال کرنے والے کو خراج تحسین پیش کرتی اور دکھاتی ہیں کہ خواتین مقدس مقامات پر دیکھ بھال اور استقامت کیسے لاتی ہیں۔ زری میں، فن تعمیر کے نقوش اور مذہبی علامات یادوں اور محبت کو ظاہر کرتے اور روزمرہ کے کاموں کی طاقت اور خواتین کی جذباتی مشقت کے عکاس ہیں۔
اس فن پارے میں امرہ خان جذبے، عقیدت اور خواہش کو دعا کے طور پر دکھاتی ہیں۔ اس شخصیات حقیقت اور افسانے کے درمیان نرمی اور اعتماد سے حرکت کرتی ہیں جہاں سنہری پتوں سے نشان زدہ جگہ مقدس کشمکش کی جھلک دیتی ہے۔ اس کام میں مردانہ اور زنانہ توانائیوں کو ملا کر ایک ایسا عالم تخلیق کیا گیا ہے جہاں جسم اور روح تبدیلی اور نازک امکانات کے راستے پر سفر کرتے ہیں۔
نتاشا ملک کے 'نیون' روشنی سے بنائے گئے ان فن پاروں میں خاتون ہونے کے تجربے اور وراثتی تصورات کی پابندیوں کو دکھایا گیا ہے۔ روشن صورت بیک وقت مقدس اور غیر آرام دہ ہے اور یہ خوبصورتی، ٹوٹ پھوٹ، طاقت اور نازکی کی نمائندگی کرتی ہے۔ نتاشا اس کام کے ذریعے خواتین کے جسم کو صدمے، تبدیلی اور ان دیکھے اثرات کے ذریعے شناخت اور وراثتی افسانوں کو تشکیل دینے والے ظرف کے طور پر پیش کرتی ہیں۔
آمنہ رحمان کے بنائے اس فن پارے میں دو نوجوان خواتین کو پرسکون مگر قدرے کشیدہ فضا میں بیٹھا دکھایا گیا ہے۔ ان کی نظریں سیدھی اور پراعتماد ہیں۔ سرسبز منظر کھلے پن کے ساتھ ان کہی روایات کا اظہار ہے اور جو ان جگہوں کی عکاسی کرتا ہے جہاں خواتین آزادی اور ضبط کے ساتھ چلتی ہیں۔ ان خواتین کی قربت، اعتماد اور مشترکہ سمجھ بوجھ کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ فن پارے کا عنوان دور دراز کی یادوں یا خود فکری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ایمن امین کا یہ فن پارہ یادوں اور گھر کے نازک نقوش کو ظاہر کرتے ہیں اور اشیا، مناظر اور ہلکے نشانات کے ذریعے خانہ بدوش ماضی کے عکاس ہیں۔ یہ تصاویر بلوچ خواتین کی خاموش طاقت کے لیے خراج تحسین اور اس جذباتی محنت اور ثابت قدمی کا اظہار ہیں جو معاشرے کو برقرار رکھتی ہیں۔ یہ تمام فن پارے وابستگی، بے گھری اور بین النسلی یادوں کا جذباتی نقشہ پیش کرتے ہیں۔