اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں محصور عوام کو امداد کی فراہمی میں تیزی لا رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوراک فراہم کرنے اور انہیں قحط جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے اجتماعی باورچی خانے قائم کیے گئے ہیں۔
ایک کمسن لڑکا اقوام متحدہ کی جانب سے تقسیم کی جانے والی خوراک کے تین ڈبوں کے قریب کھڑا ہے۔ یہ اس کے خاندان کو گزشتہ چھ ماہ میں ملنے والی پہلی امداد ہے۔