انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یوکرین

یوکرین جنگ میں بچے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson VII Photo

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ، انسانی مصائب کا ایک سال

گزشتہ سال 24 فروری سے یوکرین کے خلاف روس کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے ایک سال  کے عرصہ میں 80 لاکھ لوگ دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، 50 لاکھ افراد اندرون ملک دربدری کا شکار ہیں جبکہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کا انحصار امدادی سامان پر ہے۔ اس ایک سال میں محاذ جنگ اور سفارتی سطح پر کیا ہوتا رہا، دیکھیے اس مختصر وڈیو میں۔

قراراداد کے حق 141 ممالک نے جبکہ سات  نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
UN Photo/Loey Felipe

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین جنگ کے فوری خاتمے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے کہا ہے اور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی مطابقت سے فوری طور پر اپنی فوج ملک سے واپس بلائے۔

خارکیو میں ایک تاریخی عمارت کو جنگ کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
© UNICEF/U.S. CDC/Christina Pashinka

یوکرین کے ثقافتی ورثے کی دانستہ تباہی بند ہونی چاہیے، ماہرین

یوکرین میں جنگ کا ایک سال مکمل ہوا چاہتا ہے اور بدھ کو مشرقی شہر خارکیئو پر نئے میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے اعلیٰ سطحی ماہرین نے پُرزور اپیل کی ہے کہ روسی افواج ملک کے ثقافتی خزانوں کو جان بوجھ کر تباہ کرنا بند کریں۔

یوکرین کے شہر بوچا میں ایک خاتون جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے بیٹے کی تدفین کے بعد اس کی قبر پر بیٹھی ہے۔
© UNICEF/Diego Ibarra Sánchez

یوکرین پر روسی حملے میں ہوئی ہلاکتوں پر انسانی حقوق چیف کو افسوس

یوکرین پر روس کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس جنگ میں اب تک بڑی تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق پریشان کن ثبوت پیش کیے ہیں۔

روسی حملے کے دوران اوڈیسا کی گلیاں
Odessa Mayor's Office

منسک معاہدے کے آٹھ سال: یوکرین میں ’قابل عمل‘ امن کی ضرروت پر زور

اقوام متحدہ کے حکام نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اگرچہ یوکرین کی جنگ کے پرُ امن حل کی اشد ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی معاہدہ واضح اور قابل عمل ہونا چاہیے جس سے اس تنازعے کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

''یوکرین میں پناہ گزینوں اور بے گھری کا جو بحران درپیش ہے اس کی فی الوقت دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
© UNICEF/Diego Ibarra Sánchez

یوکرین: جنگ سے متاثرہ لاکھوں افراد کی مدد کے لیے 5.6 ارب ڈالر کی اپیل

یوکرین پر روس کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملے کے تقریباً ایک سال بعد اقوام متحدہ نے اس جنگ زدہ ملک کے اندر اور باہر لاکھوں متاثرین کی مدد کے لیے 5.6 بلین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

روس کا دارالحکومت ماسکو۔
UN Photo/Paulo Filgueiras

ماسکو ہیلسنکی گروپ کی بندش روس میں انسانی حقوق کے لیے ایک اور دھچکا

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر  'او ایچ سی ایچ آر' کا کہنا ہے کہ روس میں انسانی حقوق کی قدیم ترین تنظیم 'ماسکو ہیلسنکی گروپ' (ایم ایچ جی) کو بند کرنے کا عدالتی حکم ملک میں انسانی حقوق اور شہری آزادی کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔

امدادی سامان لے جانے والے تین ٹرکوں کو ڈونباس کے علاقے سولیڈار میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
© UNOCHA

یوکرین: امدادی سامان سولیڈار پہنچا جبکہ آئی اے ای اے نے بہتر کیا جوہری تنصیبات کا تحفظ

قریباً ایک سال پہلے یوکرین میں روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ جمعے کی صبح جنگ سے تباہ حال مشرقی شہر سولیڈار کے نواح میں پہنچ گیا جو 800 سے زیادہ ضرورت مند شہریوں کو مدد مہیا کرے گا۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں تاریخی آرتھوڈوکس خانقاہ۔
© UNICEF/Giacomo Pirozzi

یوکرین میں مذہبی آزادیوں پر سلامتی کونسل میں تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی حقوق ایلزے برینڈز کیرس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روس کے زیرقبضہ علاقے سمیت یوکرین میں مذہبی آزادی پر پابندیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔