انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یوکرین

یوکرین میں یونیسف کے امداد کی تقسیم کے ایک مرکز پر لوگ موسم سرما کے لیے گرم کپڑے وصول کر رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

روس یوکرین کے بجلی گھروں پر حملے بند کرے، یو این ایچ سی آر

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے روس پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں توانائی کے نظام پر حملے روک دے اور ایسی کارروائیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرے۔

اس سال نومبر میں روس کی یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کو 1000 دن مکمل ہوئے ہیں۔
© OCHA in Ukraine

سلامتی کونسل: یوکرین لڑائی میں بڑھتی شدت روکنے کی ضرورت پر زور

قیام امن اور سیاسی امور پر اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں یوکرین کی جنگ میں مزید شدت کے تشویشناک آثار دکھائی دے رہے ہیں اور ملک پر روس کے حملے کو بند کرانے کے لیے موثر کوششوں کی ضرورت ہے۔

یونیسف یوکرینی بچوں کو موسم سرما کے لیے گرم کپڑے فراہم کر رہا ہے۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

روسی جارحیت کے ہزار دنوں پر یو این کا یوکرین سے اظہار یکجہتی

یوکرین میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کا ساتھ دے جہاں 1,000 یوم سے جاری روس کے حملوں میں ہزاروں شہری ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

اس سال نومبر میں روس کی یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کو 1000 دن مکمل ہوئے ہیں۔
© OCHA in Ukraine

یوکرین جنگ کا خاتمہ سیاسی عزم اور مشترکہ کوششوں کا متقاضی، ڈی کارلو

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور قیام امن و سیاسی امور کے شعبے کی سربراہ روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کو 1,000 یوم ہو گئے ہیں جہاں لوگوں کو تاحال بڑے پیمانے پر موت، تباہی اور مایوسی کا سامنا ہے۔

یوکرین میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نیپرو کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے مل رہے ہیں۔
© OCHA in Ukraine

یوکرین جنگ کے ہزار دن: ملک کی 40 فیصد آبادی کو مدد کی ضرورت

یوکرین پر روس کے حملے کو 1,000 یوم مکمل ہونے کو ہیں جہاں اب تک ہزاروں شہری ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں اور جنگ کے دوران تیسرے موسم سرما کی آمد پر توانائی کی فراہمی کا نظام تباہی کے دھانے پر ہے۔

جنگ میں یوکرین کا شہری ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
© OCHA in Ukraine

روسی حملوں میں بجلی کی یوکرینی استطاعت میں 65 فیصد کمی، یو این ایچ سی آر

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ یوکرین میں توانائی کے نظام پر روس کے حالیہ حملوں کے باعث ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 65 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔