یوکرین: خارکیئو شاپنگ سنٹر پر روسی حملے کی مذمت
یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے ملک میں ایک مصروف شاپنگ سنٹر پر روس کے حملے کو یکسر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی ہے۔
یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے ملک میں ایک مصروف شاپنگ سنٹر پر روس کے حملے کو یکسر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ نے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خارکیئو میں روس کے فضائی و زمینی حملوں کے نتیجے میں لوگوں کی نقل مکانی اور بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تخفیف اسلحہ کے امور پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ ازومی ناکامتسو نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے تناظر میں اسلحہ کی تیاری، درآمد، اس کی عبوری منتقلی اور اسے برآمد کرنے والے ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ اس کی سمگلنگ اور غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے دوران 2,000 بچے ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں اور بڑی تعداد کو ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔