بلا ضرورت جنگ پر یوکرین کے ساتھ یکجہتی کی ضرورت: ڈینس فرانسس
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ انصاف اور امن کی جستجو میں یوکرین کے لوگوں کا ساتھ دیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ انصاف اور امن کی جستجو میں یوکرین کے لوگوں کا ساتھ دیں۔
یوکرین میں روس کے حملے سے تباہ ہو جانے والے شہر بوچا کو اقوام متحدہ کی مدد سے دوبارہ تعمیر کر لیا گیا ہے جہاں زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں ہولناک انسانی نقصانات ہوئے ہیں۔ اس سے لاکھوں شہریوں کو پہنچنے والی بے پایاں تکالیف کے اثرات آنے والی نسلوں تک محسوس کیے جاتے رہیں گے۔
جنگ سے تباہ حال یوکرین میں بحالی کے اقدامات پر آئندہ دہائی میں 486 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ ایک سال قبل اس مقصد کے لیے 411 ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بتایا ہے کہ یوکرین میں جنگ سے ملک کے ثقافتی و سیاحتی ورثے کو 3.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس کی بحالی کے لیے آئندہ دس برس میں 9 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
مشرقی یوکرین کے مختلف علاقوں میں روس کے نئے حملوں میں متعدد شہری زخمی ہو گئے ہیں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند گروہوں کی مالی معاونت کے معاملات کی تحقیقات کرنے میں ناکامی پر عالمی عدالت انصاف نے روس کو دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی کا قصورار قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے یوکرین میں روس کے زیرقبضہ شہر دونیسک میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 27 شہری ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں یوکرین پر روس کے حملوں میں شدت آنے سے شہریوں کے نقصان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 29 دسمبر اور 8 جنوری کے درمیان ڈرون اور میزائل حملوں میں سیکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) اور پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ لوگوں اور اندرون و بیرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4.2 ارب ڈالر امداد کی ہنگامی اپیل جاری کی ہے۔