انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یوکرین

پناہ کی تلاش میں یوکرین سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 67 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
UNOCHA/Matteo Minasi

دس سالوں میں یوکرینی آبادی میں ایک کروڑ افراد کی کمی، رپورٹ

گزشتہ دہائی کے دوران یوکرین کی آبادی میں ایک کروڑ افراد کی کمی ہوئی ہے جس کا سبب 2014 سے اب تک ملک پر ہونے والے روس کے حملے ہیں جن میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے اور  لاکھوں نے ملک سے نقل مکانی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

یوکرینی جنگی قیدیوں کے ساتھ روس کا ناروا سلوک قابل مذمت، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین پر اپنے حملے فوری بند کرے اور شہریوں کو تحفظ دینے کی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

کیرسون شہر کے مرکزی چوراہے پر ایک بچی اپنی گڑیا کے ساتھ۔
© UNOCHA/Oleksandr Ratushniak

یوکرین: شہری سہولتوں پر روسی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی، شمیل

یوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھیاس شمیل نے جنوبی شہر کیرسون میں روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں جنہیں فوری بند کیا جائے۔

یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ایرک موس انسانی حقوق کونسل کو اپنی تحقیقات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

یوکرین جنگ میں جسمانی تشدد کا استعمال معمول، تحقیقاتی کمیشن

یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں جاری جنگ میں تشدد ایک عام اور قابل قبول عمل بن چکا ہے اور روس کے حکام بلا خوف و خطر اس ہتھکنڈے سے کام لے رہے ہیں۔

یوکرین پر میزائل حملے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ کیئو کے علاقے میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© Victoria Ruban

یوکرین: بجلی گھروں پر روسی حملوں سے پانچ لاکھ لوگوں کی نقل مکانی کا امکان

یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن نے بتایا ہے کہ ملک میں توانائی کے نظام پر روس کے متواتر حملوں اور بجلی منقطع ہونے کے باعث آئندہ موسم سرما سے پہلے مزید پانچ لاکھ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑ سکتی ہے۔

یوکرین میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران یونیسکو کے تحت متعارف کرائے گئے ایک کیمپ میں بچے آرٹ کرنے میں مصروف ہیں۔
UNESCO/Serhii Knyaziev

یوکرین: جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے یونیسکو کے تعلیمی و تفریحی کیمپ

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے یوکرین میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ بچوں کو ذہنی صحت سے متعلق مدد مہیا کی ہے جن کی بہبود اور مستقبل کو جنگ سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھیاس شمیل نے کہا ہے کہ یوکرین کے لوگ معمول کی زندگی گزارنے کے بجائے میٹرو سٹیشنوں اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں.
© UNOCHA/Sarah Hilding der Weduwen

یو این اعلیٰ اہلکار کی یوکرینی علاقوں پر تازہ روسی حملوں کی مذمت

یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار نے ملک پر روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ پندرہ علاقوں پر کیے گئے ان حملوں میں متعدد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کی ایک ٹیم جولائی 2014 میں جہاز MH17 کے جائے حادثہ کا معائنہ کر رہی ہے۔
OSCE/Evgeniy Maloletka

ملائشین ایئرلائن کی پرواز MH17 ’مار گرانے‘ والوں کے محاسبے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ملائشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ اس پرواز کو 10 سال قبل مشرقی یوکرین میں مبینہ طور پر مار گرایا گیا تھا۔