انسانی کہانیاں عالمی تناظر

یوکرین

شمال مشرقی یوکرین کے مکینوں میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
© WFP/Niema Abdelmageed

یوکرین کو ممنوعہ کلسٹر بموں سمیت بھاری اسلحہ کی فراہمی میں اضافہ

تخیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ نے کہا ہے کہ یوکرین کو اسلحے اور گولہ بارود کی منتقلی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ اسے ممنوعہ کلسٹر بموں کی فراہمی سے متعلق تشویشناک اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یوکرین کا جنوبی ساحل شہر مائیکولیو بمباری کا خاص نشانہ ہے۔
© UNOCHA/Saviano Abreu

یو این اعلیٰ اہلکار کی یوکرین پر حالیہ اندھا دھند حملوں کی مذمت

یوکرین میں اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے بتایا ہے کہ ملک میں شہری آبادی کے خلاف روس کے حملوں میں شدت آنے سے جنوبی علاقوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

یوکرین کے علاقے اوڈیسہ کا ایک زرعی فارم۔
© OCHA/Matteo Minasi

روسی حملوں سے دنیا کے ضرورت مند ترین لوگ متاثر: یو این ترجمان

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمد کے اقدام کے خاتمے کے ساتھ یوکرین کی بندرگاہوں پر اس کے حملے دنیا میں خوراک کی قیمتوں اور انتہائی ضرورت مند لوگوں پر بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں۔

یوکرین اور روس کی پیداوار سے دنیا کو خوراک میسر آتی ہے اور اس معاہدے کی بدولت دنیا کے انتہائی بدحال لوگوں کو ضروری غذا مہیا کی گئی ہے۔
© UNODC/Duncan Moore

بحیرہ اسود معاہدے کا خاتمہ خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا سبب

اقوام متحدہ کے ادارہء خوراک و زراعت نے بتایا ہے کہ جنگ زدہ یوکرین سے باقی دنیا کو بحری راستے سے اناج کی ترسیل کا اہم معاہدہ ختم ہونے کے بعد کئی مہینوں میں پہلی عالمی سطح پر خوراک کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔