انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

امدادی سامان سے لدے ٹرک مصر کے سرحدی گاؤں العریش سے غزہ روانہ ہونے کی اجازت کے منتظر ہیں۔
© UNICEF/Mohamed Ragaa

امددای سامان غزہ جانے کی حتمی اجازت ملنے کا منتظر

غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں معاہدے کی خبریں آنے کے بعد مصر میں امدادی سامان کے ٹرک تیار کھڑے ہیں جبکہ اقوام متحدہ میں امدادی امور کے رابطہ دفتر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی کی قلت سے لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ تنازعے میں پھنسے لوگوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
© UNRWA

بحرانوں کے دوران اقوام متحدہ پس پردہ کیسے کام کرتا ہے؟

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین حالیہ دنوں تشدد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور مکمل جنگ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ ایسے بحرانوں میں اقوام متحدہ سیاسی اور امدادی محاذوں پر نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا ٹامس گرین فیلڈ نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئےبرازیل کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
UN WebTV

غزہ بحران پر امریکہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں غزہ میں لاکھوں ضرورت مندوں کو زندگی بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

غزہ پر اسرائیل بمباری جاری ہے۔
© UNICEF/Eyad El Baba

یو این چیف اور اداروں کی غزہ کے ہسپتال میں ہلاکتوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش  نے کہا کہ وہ غزہ کے ایک ہسپتال پر ہوئی سٹرائیک کے بعد سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت پر گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں  نے بھی انہیں جذبات کا اظہار کیا ہے۔

غزہ میں خوراک کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
© UNICEF/Hassan Islyeh

غزہ میں انسانی مصائب اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے شمالی غزہ میں باقی ماندہ شہریوں کی خیریت کے بارے میں نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے آئندہ ایام میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ پڑے جبکہ چھ ارکان نے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔
UN Photo/Eskinder Debebe

اسرائیل فلسطین: فائربندی کے لیے روسی قرارداد سلامتی کونسل میں ناکام

 اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی کے لیے روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان سے مطلوبہ حمایت لینے میں ناکام رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نیو یارک میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Rick Bajornas

امریکہ میں فلسطینی بچے کے قتل اور نفرت انگیزی کی مذمت

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے امریکی ریاست الینوائے میں فلسطینی بچے کی ہلاکت اور اس کی ماں کے زخمی ہونے کے واقعہ کو ایک ایسا فعل قرار دیا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔

اسرائیلی بمباری کے بعد شمالی غزہ کے علاقہ الرمل میں تباہی کا منظر۔
© UNICEF/Hassan Islyeh

اسرائیل اور حماس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام: تحقیقاتی کمیشن

اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے غیرجانبدار کمیشن نے کہا ہے کہ متحارب فریقین شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے موثر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔