انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

بیروت کے مضافات میں بمباری کے بعد تباہی کا منظر۔
© UNICEF/Dar al Mussawir/Ramzi Haidar

اسرائیل اور حزب اللہ بین الاقوامی قوانین کا خیال رکھیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کی جنگ میں شہریوں کے بڑھتے ہوئے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے زور دیا ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران جنوبی اور وسطی غزہ میں 10 سال سے کم عمر کے 451,216 یا 96 فیصد بچوں نے پولیو ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کی ہیں۔
UNICEF

غزہ میں انسداد پولیو مہم مکمل لیکن بوجہ جنگ ہزاروں بچے ویکسین سے محروم

اقوام متحدہ کے تعاون سے شمالی غزہ میں پولیو مہم مکمل ہو گئی ہے جس میں 94 ہزار بچوں کو اس بیماری سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی جبکہ رسائی میں حائل مشکلات کی وجہ سے ہزاروں بچے اس سے محروم رہے ہیں۔

پچیس سال پہلے غزہ سے پولیو کا خاتمہ ہو گیا تھا لیکن رواں سال علاقے میں یہ بیماری دوبارہ نمودار ہو گئی ہے۔
© UNRWA/Ashraf Amra

غزہ: انسداد پولیو مہم کے دوران طبی مرکز پر حملہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شمالی غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم کے دوران ایک طبی مرکز میں بم حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر جنگ میں طے شدہ وقفوں کی خلاف ورزی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والا یہ دو سالہ بچہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
© UNICEF/Fouad Choufany

لبنان: بگڑتی انسانی صورتحال میں یو این اداروں کا جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے اداروں نے لبنان میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حالات 2006 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ سے کہیں زیادہ تباہ کن صورت اختیار کر گئے ہیں۔

غزہ میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
© UNRWA

غزہ: اسرائیل سے امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے 15 اداروں کے سربراہوں نے اسرائیل سے غزہ میں اور وہاں پھنسے 22 لاکھ لوگوں کو ضروری مدد پہنچانے والے امدادی کارکنوں پر حملے بند کرنے اور شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی خواتین اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے عزیزوں کی موت پر نوحہ کناں ہیں۔
© UN Women/Samar Abu Elouf

انروا پر اسرائیلی پابندی سے غزہ میں امداد کی فراہمی بند ہونے کا خطرہ، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے (انروا) پر پابندی کے لیے اسرائیل میں منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد ہوا تو غزہ کے لوگوں کو اشد ضروری مدد کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بند ہو جائے گا۔

لبنان کے حالات اتنے خراب ہیں کہ لوگ جان بچانے کے لیے ہمسایہ ملک شام پہنچ رہے ہیں جو کئی سالوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔
© UNHCR/Hameed Maarouf

لبنان: اسرائیلی جارحیت اور انخلاء کے حکم پر ہزاروں لوگ دربدر

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے فضائی و زمینی حملوں میں ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انخلا کے احکامات نے ہزاروں لوگوں کو دربدر کر دیا ہے۔

جان بچانے کے لیے غزہ کے الزیتون علاقے سے ایک خاتون کسی محفوظ علاقے کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
© UN Women/Samar Abu Elouf

یو این ادارے انروا پر اسرائیلی پابندی کا فلسطینیوں پر کیا اثر ہوگا؟

اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے خلاف دو قوانین منظور کیے ہیں جس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس کی سرگرمیاں بند ہو جائیں گی۔ جانیے کہ یہ قوانین کیا ہیں اور انہیں نافذ کرنے سے کیا ہو گا۔