غزہ جنگ: یونیسکو بچوں کی ذہنی صحت بحال کرنے میں مصروف عمل
اقوام متحدہ کا تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارہ (یونیسکو) غزہ میں بچوں اور نوعمر افراد کی ذہنی صحت میں بہتری لانے کے لئے مختلف منصوبوں کے ذریعے انہیں نفسیاتی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کا تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارہ (یونیسکو) غزہ میں بچوں اور نوعمر افراد کی ذہنی صحت میں بہتری لانے کے لئے مختلف منصوبوں کے ذریعے انہیں نفسیاتی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
غزہ میں 14 ماہ سے جاری جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امدادی اداروں نے سکول میں قائم پناہ گاہ پر اسرائیل کے حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے بمباری کی نئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غزہ میں ہولناک حالات اور ناقابل بیان تکالیف اب لوگوں کی روزمرہ زندگی کا معمول بن گئے ہیں جہاں اسرائیل کے تازہ ترین حملے میں بچوں سمیت 30 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں ایسے مشمولہ سیاسی عمل کے ذریعے اقتدار کی پرامن اور ہموار منتقلی میں مدد دینے کا عزم رکھتا ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل احترام کیے جانے کی ضمانت دی جائے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے (انروا) کو تحفظ دینے اور اسرائیل سے اس کے خلاف پابندی ختم کرنے کے مطالبے پر مبنی قراردادوں کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے چار غیرجانبدار اطلاع کاروں نےعالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جنگی کارروائیوں پر اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور عالمی نظام انصاف پر اعتماد کی بحالی کو یقینی بنائے۔
اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں موسم سرما کی بارش سے تقریباً 10 لاکھ بے گھر لوگوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جن کی صحت و زندگی کو تحفظ دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
عراق کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے محمد الحسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران ملک نے کئی مثبت اقدامات اٹھائے ہیں اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حصہ نہیں بنا لیکن بدعنوانی اور دیگر مسائل کی صورت میں اسے اب بھی کئی مشکلات درپیش ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثی جنگجوؤں کے زیرحراست امدادی کارکنوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ملک میں لاکھوں لوگوں کویو مدد پہنچانے کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کسی حد تک فعال آخری ہسپتال پر رات گئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں طبی عملے کے چار ارکان سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے سے قبل عملے اور مریضوں کو انخلا کے احکامات نہیں دیے گئے تھے۔