انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شیخ شخبوط نہیان النہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

سفارتکاری بہتر ہتھیار کیونکہ آگ کو آگ سے بجھانا ناممکن، یو اے ای

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شیخ شخبوط نہیان النہیان نے عالمی مسائل پر قابو پانے کے لیے کثیرفریقی نظام کو مضبوط اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ بسام سباغ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

بے لگام اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ اور دنیا دونوں کے لیے خطرناک، شام

شام کے وزیر خارجہ بسام سباغ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی بڑے پیمانے پر بلاروک و ٹوک جارحیت سے مشرق وسطیٰ خطرناک کشیدگی کا شکار ہو رہا ہے جس کے پوری دنیا میں امن و سلامتی کے لیے ناقابل تصور نتائج برآمد ہوں گے۔

لوگ جنوبی لبنان میں بمباری کا نشانہ بننے والی ایک عمارت کے قریب اکٹھے ہیں۔
© UNICEF/Dar al Mussawir

لبنان: اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں دس لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور

لبنان میں جاری اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں بڑے پیمانے پر جنگ کے خدشات کو لے کر خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Evan Schneider

لبنان بحران: گوتیرش کا فریقین سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والے حملوں پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین پر کشیدگی میں کمی لانے کے لیے زور دیا ہے۔

غزہ میں جہاں جہاں ممکن ہے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ ’انرا‘ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
© UNRWA

غزہ: رواں ماہ گیارہ سکولوں پر حملوں میں 100 افراد ہلاک ہوئے

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بے گھر لوگوں کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے کم از کم 11 سکول رواں مہینے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں تقریباً 100 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مضافاتی علاقوں سے آئے پناہ گزینوں میں ضروریات زندگی تقسیم کی جا رہی ہیں۔
© UNICEF/Fouad Choufany

لبنان: بحرانی کیفیت طوفان کا پیش خیمہ ہے، متاثرہ افراد

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ لبنان کے مسلح گروہ حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین حالیہ کشیدگی نے بڑے پیمانے پر خوف و دہشت کو جنم دیا ہے اور آئندہ حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اسرائیل اپنے دفاع کی جنگ لڑتا رہے گا، بینجمن نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دشمن اس کا اور انسانیت کی مشترکہ تہذیب کا خاتمہ کر کے جبر و دہشت کا راج چاہتے ہیں جبکہ ان کا ملک اپنے دفاع کی جنگ لڑتا رہے گا۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’انرا‘ کا ایک سکول جہاں نقل مکانی پر مجبور خاندان پناہ لیے ہوئے تھے حال ہی میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا (فائل فوٹو)۔
© UNRWA

دنیا نے غزہ کے بیس لاکھ لوگوں کو مایوس کیا ہے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا نے غزہ کے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ (انرا) ہی اس جہنم زار میں جنگ سے تباہ حال لوگوں کی واحد امید ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

جنگ بندی کی قراردادیں ویٹو کر کے امریکہ نے اسرائیل کی حوصلہ افزائی کی، عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ عالمی برادری اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور اس سے اقوام متحدہ کی رکنیت واپس لی جائے۔

اسرائیلی فضائی حملوں سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ لبنان سے شام جا رہے ہیں۔
© UNHCR/Vadim Makheev

لبنان: اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے ہزاروں افراد ملک چھوڑنے پر مجبور

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی بمباری سے بچنے کے لیے ہزاروں افراد نقل مکانی کر رہے ہیں جہاں شام کے ساتھ سرحد پر ایک اور انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔