انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ میں ویکسین سے محروم دس ماہ کا بچہ جس میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
UN News/Ziad Taleb

غزہ: فریقین پولیو ویکسین مہم کے لیے جنگ میں وقفوں پر راضی، ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ غزہ میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امدادی ادارے انتھک کام کر رہے ہیں تاہم بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی مہم کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے موجودہ طریقہ کار میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد امدادی کارکن نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
© UNOCHA/Médecins Sans Frontières

اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوجی کارروائیاں بند کرے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف عسکری کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں زمینی اور فضائی حملوں میں اب تک 17 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی نائب سربراہ جوئس مسویا سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

خانہ جنگی کا خاتمہ شام کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری، جوئس موسیا

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شام میں ایک دہائی پر مشتمل خانہ جنگی کے باعث انسانی و سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور دنیا اس مسئلے کو نظرانداز کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

فلسطینی پناہ گزین مغربی کنارے پر واقع جنین کیمپ میں گرائے گئے اپنے گھروں کے باہر کھڑے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNRWA/Firas Shehadeh

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور آبادکارانہ مظالم کی مذمت

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے اقدامات سے علاقے میں پہلے سے تباہ کن حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

انسانی امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انخلاء کے اسرائیلی حکم سے غزہ کے ہسپتالوں کو بھی استثناء حاصل نہیں۔
UN News

غزہ: انخلاء کا اسرائیلی حکم یو این امدادی کارروائیوں کے لیے خطرہ

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر( اوچا) نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی مشکلات شدید تر ہوتی جا رہی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے آبادی کو انخلا کے متواتر احکامات کے باوجود جہاں اور جس قدر ممکن ہو امدادی کام بھی جاری ہیں۔

یونیسف کے ایک اہلکار غزہ کے لیے پولیو ویکسین کے ڈبوں کا حتمی جائزہ لے رہے ہیں۔
UNICEF

غزہ میں پولیو سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی کھیپ پہنچ گئی، یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اعلان کیا ہے کہ پولیو ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں غزہ پہنچ گئی ہیں جبکہ امدادی اداروں نے اپیل کی ہے کہ ویکسین مہم کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے۔

گولان کا علاقہ کافی عرصہ سے تناؤ کی وجہ ہے۔
© Unsplash/Levi Meir Clancy

لبنان اسرائیل تناؤ میں کمی کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی اہمیت ہر زور

مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینزلینڈ نے کہا ہے کہ لبنان۔اسرائیل سرحد پر خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی کو روکنے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ضروری ہے۔

غزہ کے مکینوں کے پاس رہنے کے لیے کوئی ٹھکانہ محفوظ نہیں۔
© UNRWA

غزہ: سکولوں پر حملے جاری جبکہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے غزہ کے سکولوں میں پناہ گزین لوگوں پر نئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ امدادی ٹیموں نے خبردار کیا ہے کہ پانی کو صاف کرنے کے لیے درکار ضروری سازوسامان کی قلت کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر سنگین بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔