لبنان اور ایران پر حملوں سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑنے کا خطرہ، گوتیرش
لبنان پر اسرائیل کے حملے اور ایران میں حماس کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو روکے۔