انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

یونیفیل کا عملہ بلیو لائن کے قریب  بمباری سے زمین بوس ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹا رہا ہے۔
© UNIFIL

لبنان: بلیو لائن اور شہری علاقوں پر اسرائیلی بمباری بلا توقف جاری

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی سرحد کے متوازی 'بلیو لائن' پر اس کی تنصیبات اور چیک پوسٹوں پر متواتر حملے ہو رہے ہیں جبکہ لبنان بھر میں شہری علاقوں پر اسرائیل کی مہلک بمباری میں بھی تاحال کوئی کمی نہیں آئی۔

غزہ میں نقل مکانی پر مجبور بے گھر افراد میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔
© UNRWA

غزہ: امداد کی فراہمی میں اسرائیلی رکاوٹیں بھوک اور بیماریوں کا موجب

غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں حائل کڑی رکاوٹوں کے باعث بڑے پیمانے پر بھوک پھیل رہی ہے۔ علاقے میں قحط کے سنگین خطرے کے پیش نظر منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے لوگ لبنان سے شام کی سرحد عبور کر رہے ہیں۔
© UNHCR/Farah Harwida

لبنان: اسرائیلی حملوں میں بڑھتی ہلاکتیں اور پھیلتا غذائی عدم تحفظ

اقوام متحدہ کے امدادی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ لبنان میں غذائی عدم تحفظ روز بروز شدت اختیار کر رہا ہے جہاں اسرائیل کے حملوں میں اب تک تین ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک اور تقریباً 14 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

شمالی غزہ میں قحط کی سی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔
© UNRWA

اسرائیلی محاصرہ: غزہ میں لوگوں کو قحط کا سامنا، ماہرین

غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کے متعدد علاقوں میں قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے جہاں اسرائیلی فوج کے محاصرے، بمباری اور زمینی حملوں کے باعث خوراک کی شدید قلت ہے اور کئی ہفتوں سے لوگ انسانی امداد سے محروم ہیں۔

نقورہ میں یونیفیل کے ہیڈکوارٹر کے صحن پر بم گرنے کے بعد گڑھا پڑا گیا (فائل فوٹو)۔
© UNIFIL

لبنان: امن کاروں کی چوکیوں کو بار بار نشانہ بنانے پر اسرائیل کی مذمت

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے اپنی چیک پوسٹ کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نقصان پہنچائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی پامالی قرار دیا ہے۔

غزہ میں جہاں جہاں ممکن ہے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ ’انروا‘ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
© UNRWA

غزہ جنگ نے ’انروا‘ کی امدادی سرگرمیوں کو کیسے متاثر کیا ہے؟

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ (انروا) مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ہنگامی امداد پہنچانے کے ساتھ کئی طرح کی اہم خدمات بھی مہیا کرتا ہے۔ غزہ میں ایک سال سے جاری جنگ نے ان خدمات کی فراہمی کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

جنرل اسمبلی: ارکان سے یو این امدادی ادارے ’انروا‘ کے تحفظ کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امدادی ادارے 'انروا' کی خدمات کو روکنا تباہ کن اور مسئلے کے دو ریاستی حل پر حملے کے مترادف ہو گا۔

لبنان میں یو این اداروں کا امدادی سامان پہنچ رہا ہے۔
© UNICEF/Fouad Choufany

حالیہ اسرائیل حزب اللہ جنگ میں اب تک 3000 سے زیادہ شہری ہلاک

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ لبنان کی جنگ میں 3,000 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ تعداد 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین 34 روزہ مسلح تنازع میں ہونے والی ہلاکتوں سے 58 فیصد زیادہ ہے۔