انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

مشرق وسطی کی صورتحال پر جمعہ کو سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔
United Nations

سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پھر زیربحث

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ارکان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے تشدد پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل۔فلسطین تنازع پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

غزہ میں جاری لڑائی میں لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: وسیع انخلاء کے پیش نظر یو این کا امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ

غزہ میں حالیہ دنوں کم از کم ایک لاکھ لوگوں کی رفح کو نقل مکانی کے باعث علاقے میں پہلے سے سنگین حالات بدترین صورت اختیار کر گئے ہیں۔ امدادی اداروں نے زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے امدادی حجم میں فوری اضافے کے لیے کہا ہے۔

غزہ میں بمباری سے بے گھر ہونے والا ایک خاندان عارضی پناہ گاہ میں سر چھپائے ہوئے ہے۔
OCHA/Manal Massalha

وولکر ترک کو غزہ میں بھوک اور مغربی کنارے میں آبادکارانہ تشدد پر تشویش

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے پس منظر میں مقبوضہ مغربی کنارے کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ علاقے میں تشدد جس سطح پر پہنچ چکا ہے اس کی حالیہ برسوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال میں ایک زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
WHO

غزہ: حملوں کے دوران طبی عملہ زندگیاں بچانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف

غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ پر میزائل حملوں اور زمینی فوجی کارروائی کے بعد طبی کارکن لوگوں کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ ان حملوں میں 100 سے زیادہ ہلاکتوں اور اتنے ہی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش اقوام متحدہ کے ہیڈکوراٹر نیو یارک میں صحافیوں سے بات کر رہے ہیں جبکہ ان کے ترجمان سٹیفین ڈوجیرک بھی ساتھ کھڑے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

غزہ کے بحران کا خاتمہ صرف انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مضمر ہے: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہی غزہ میں لوگوں کے مصائب ختم کرنے کی واحد راہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد سے اس مقصد کے حصول کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

غزہ کے بحران میں بے گھر ہونے والے لوگ رفع کے ایک کیمپ میں خوراک ملنے کے منتظر ہیں۔
© WHO

غزہ: لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور نہیں ہونا چاہیے، وولکر تُرک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ میں قحط کے بڑھتے ہوئے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ علاقے میں جنگ بندی کی قرارداد پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہو رہا ہے۔