انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

غزہ میں فلسطینی مہاجرین کے لیے قائم اقوام متحدہ کے ادارے انرا (یو این آر ڈبلیو اے) کا صدر دفتر۔
Ziad Taleb

لبنان: فلسطینی مہاجر کیمپ میں لڑائی میں گیارہ افراد ہلاک

جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ عین الحلوہ میں مسلح لڑائی تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ ملک میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان حالات میں بچوں سمیت عام لوگوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

دسمبر 2022 میں اسرائیلی حکام نے فلسطینی علاقے اریحا میں رہائشی عمارتیں منہدم کیں
© Photo by the affected family

فلسطینی علاقوں میں تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت

سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ دو دہائیوں کے بعد گزشتہ مہینے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی شدید ترین کارروائیوں سے عدم تحفظ اور تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انرا کے اہلکار فلسطینی مہاجرین کے جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کارروائی کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔
© UNRWA

اسرائیلی کارروائی کے بعد جنین فلسطینی کیمپ کو ہنگامی امداد کی ضرورت

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انرا (یو این آر ڈبلیو اے) کو 2 اور 4 جولائی کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے میں جینن مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے بعد مختلف شعبوں میں ہنگامی امدادی اقدامات کے لیے 23.8 ملین ڈالر درکار ہیں۔

مشرقی یروشلم میں نئی اسرائیلی کالونی۔
UNRWA/Marwan Baghdadi

یو این ماہرین کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مذمت

انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے متعین کردہ ماہرین نے اسرائیلی پولیس کی جانب سے مشرقی یروشلم سے فلسطینی خاندانوں کو جبری بیدخل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائیاں جبری منتقلی کے جنگی جرم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش صحافیوں کو اسرائیل فلسطین صورتحال اور ہیٹی اور ٹرینیڈاڈ و ٹوبیگو کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
UN Photo/Loey Felipe

اسرائیل و فلسطین: یو این چیف کی بڑھتی جارحیت اور دہشگردی کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل اور فلسطین میں انسانی جانوں کے بڑھتے ہوئے ضیاع پر بات کرتے ہوئے شہریوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد بشمول دہشت گری کے اقدامات کی کڑی مذمت کی ہے۔