انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے پر فلسطینی اور اسرائیلی علاقوں کے درمیان کھڑی کی گئی دیوار۔
UN News/Shirin Yaseen

بڑھتے تشدد کے دوران فلسطینیوں کے حقوق پر توجہ کی ضرروت

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی غیرجانبدار ماہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور مزید علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے خطرے کے پیش نظر عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق اور وقار کی حفاظت کے لیے مضبوط اور اصولی اقدامات کرے۔