انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اپنے دسویں ہنگامی سیشن کے پینتالیسویں اجلاس کے دوران ’شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی‘ کے حق میں قرارداد منظور کی ہے۔
UN News

غزہ میں فوری جنگ بندی پر جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کو ہونے والے اپنے خصوصی ہنگامی اجلاس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے حق میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے۔

غزہ کے اکثر ہسپتال بمباری میں ناکارہ ہو چکے ہیں اور جو اب بھی فعال ہیں ان میں مزید زخمیوں اور مریضوں کی دیکھ بھال کی گنجائش نہیں رہی۔
© WHO

غزہ: انسانیت کی تباہی کا علاقہ، ہستپالوں میں گنجائش ختم، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ بھر میں شدید بیمار اور زخمی لوگوں کی بڑی تعداد کو اسرائیل کی متواتر بم باری کا سامنا ہے۔ شمالی علاقے میں جزوی طور پر فعال آخری ہسپتال انسانی تباہی کی تصویر بن گیا ہے۔

لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگ غزہ کے ایک مرکز صحت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
© WHO

غزہ: لڑائی میں تیزی سے انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے

غزہ میں متواتر لڑائی اور بمباری کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے علاقے میں شہریوں کی خیریت کے بارے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

نومولود بچوں کو غزہ کے الشفاء ہسپتال سے کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Eyad El Baba

غزہ: زندگی بخش امداد پہنچانے پر ڈبلیو ایچ او نے کی قرارداد منظور

جنیوا میں اتوار کو منعقدہ ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایگزیکٹو بورڈ نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش دوہا فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں جس کا موضوع ہے ’مشترکہ مستقبل کی تعمیر‘۔
UN/Florencia Soto Nino-Martinez

سلامتی کونسل غزہ جنگ بندی میں ناکام لیکن میں ہمت نہیں ہاروں گا، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں مکمل تباہی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اس تنازع میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، تاہم وہ خود ہمت نہیں ہاریں گے۔ 

فلسطینی خاندان غزہ کے جنوبی حصے خان یونس میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’انرا‘ کے ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Abed Zaqout

غزہ بچوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ بن چکا ہے، آڈیل خودر

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں 10 لاکھ بچے بے گھر ہو چکے ہیں اور امداد کی فراہمی پر پابندیاں اور رکاوٹیں ان کے لیے سزائے موت کے مترادف ہیں۔

دنیا بھر سے آئے نوجوانوں کے نمائندے کاپ28 کانفرنس کے موقع پر اکٹھے ہیں۔
COP28/Anthony Fleyhan

کاپ28: موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے مزاکرات میں نوجوانوں کو بھی سنا جائے

دبئی میں جاری 'کاپ 28' میں نوجوان ماحولیاتی کارکنوں نے حکومتوں کے پالیسی سازوں سےمطالبہ کیا ہے کہ دنیا کے 2 ارب بچوں کی ضروریات کو مقدم رکھا جائے جن کی آوازیں اور خیالات دنیا کو تباہی سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

امریکہ کے نائب مستقل نمائندے رابرٹ اے وڈ نے کہا کہ ان کے ملک کی طرف سے پیش کی گئی تقریباً تمام سفارشات کو نظرانداز کر دیا گیا۔
UN Photo/Evan Schneider

غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے پھر ویٹو کردیا

مشرق وسطیٰ خاص طور پر غزہ کی پٹی میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں متحدہ عرب امارت کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ اور مخالفت میں 1 ووٹ پڑا جبکہ ایک رکن نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔