انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افغانستان

اس اکاون سالہ افغان خاتون کے شوہر ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے اور دوسرا کوئی قریبی عزیز نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہمسایوں کے گھر رہنا پڑ رہا ہے۔
© UN Women/Sayed Habib Bidell

طالبان حکمرانی میں خواتین کو مساوی حقوق ملنا ناممکن، یو این ویمن

اقوام متحدہ میں خواتین کے ادارے (یو این ویمن)  کا کہنا ہے کہ طالبان کی حکومت میں افغان خواتین اور لڑکیوں کو جس جبر کا سامنا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کڑی پابندیوں کے باوجود اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے والی ان خواتین کو دنیا کی مدد درکار ہے۔

افغانستان میں بے گھری کا شکار افراد کا ایک کیمپ۔
© UNOCHA/Christophe Verhellen

عالمی برادری افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی ڈائریکٹر ایڈیم ووسورنو نے کہا ہے کہ افغانستان کا بحران ناقابل حل نہیں۔ عالمی برادری اسے اکیلا نہ چھوڑے اور وہاں کے لوگوں کی مدد جاری رکھے۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے قیام امن و سیاسی امور روز میری ڈی کارلو (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے قیام امن و سیاسی امور روز میری ڈی کارلو نے افغانستان کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے مقامی حکام کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل کے حل اور انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے پر بات چیت کی۔

سیلابی پانی جگہ جگہ لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
© UNICEF

افغانستان: سیلاب سے جانی و مالی نقصان، عالمی برادری سے امداد کی اپیل

افغانستان کے کئی صوبوں میں آنے والے سیلاب میں 300 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی تباہی اور ندی نالوں کے بند ٹوٹ جانے کے باعث متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہرات میں گزشتہ سال زلزلے نے بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Osman Khayyam

افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے افغانستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں تین روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب میں 300 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ایک مضافاتی علاقہ۔
© Unsplash/Sohaib Ghyasi

افغان حکام سے انسانی حقوق کے کارکن احمد فہیم کی رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے افغانستان کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے والے سماجی کارکن احمد فہیم اعظمی کو فوری طور پر رہا کرتے ہوئے ان جیسے لوگوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ روکیں۔

مشکلات کے مقابل افغان خواتین کی جرات اور مضبوطی ہمت اور امید کی متاثر کن داستان ہے۔
© UNICEF/Mark Naftalin

افغانستان: مشکلات کے باوجود کامیابی حاصل کرتی کاروباری خواتین

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا ہے کہ مہیب مسائل کے باوجود افغانستان میں خواتین کے زیرقیادت چلنے والے کاروبار مضبوط ثابت ہوئے ہیں جن سے معاشی استحکام اور بہتر مستقبل کی امید پیدا ہو رہی ہے۔