انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افغانستان

صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں لڑکیوں کا ایک سکول (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Mark Naftalin

خواتین کے حقوق پر طالبان سے مکالمہ جاری رکھنا ضروری: یونامہ چیف

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور مشمولہ حکمرانی سے متعلق طالبان کی پالیسیوں سے شدید اختلاف کے باوجود ان کے رہنماؤں سے رابطہ برقرار رکھا جانا چاہیے۔

وسطی افغانستان کے علاقے شارستان میں لڑکیاں اور لڑکے یونیسف کی مدد سے کام کرنے والے ایک پرائمری سکول میں پڑھنے جا رہے ہیں۔
© UNICEF/Mark Naftalin

طالبان سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کا مطالبہ

افغانستان میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو ثانوی درجے کی تعلیم سے روکنے کے حکم کو دو سال مکمل ہونے پر ہنگامی حالات میں تعلیم سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ کی سربراہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں ہر لڑکی کے لیے تعلیمی مواقع یقینی بنائے۔

ہائی کمشنر وولکر ترک انسانی حقوق کونسل کے 54ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/ Jean Marc Ferré

افغانستان میں انسانی حقوق تباہی کے دہانے پر: وولکر تُرک کا انتباہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں شدید انسانی بحران کی موجودگی میں طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر خوفناک اور ظالمانہ جبر نے ملک کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

جنوب مغربی ایشیا میتھم فیٹامین کی دوسرے علاقوں کو منتقلی کا بڑا مرکز ہے۔
Gary Todd

افغانستان اور ہمسایہ ممالک میں میتھ کی سمگلنگ میں اضافہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2021 کے درمیان پکڑی جانے والی منشیات کی مقدار میں تقریباً 12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

جلال آباد میں ایک خاتون عالمی ادارہ خوراک سے اپنے کنبے کے لیے آخری فوڈ پارسل لا رہی ہیں۔
© WFP/Mohammad Hasib Hazinyar

افغانستان: عالمی ادارہ خوراک بیس لاکھ لوگوں کی امداد میں کمی پر مجبور

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو ستمبر میں افغانستان میں مزید دو ملین لوگوں کو دی جانے والی غذائی امداد روکنا پڑ رہی ہے۔ اس طرح رواں سال ملک میں ادارے کی امداد سے محروم ہونے والے لوگوں کی تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔