انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افغانستان

تعلیم جاری رکھنے کے لیے افغان لڑکیاں روانڈا پہنچ رہی ہیں۔
IOM/Robert Kovacs

حصول تعلیم کے لیے افغان لڑکیاں روانڈا پہنچ گئیں

عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کی جانب سے لڑکیوں کو ثانوی اور ثلاثی تعلیم کے حصول سے روکے جانے کے بعد افغان لڑکیوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے روانڈا منتقل ہونے میں مدد دے رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کی سربراہ روزا ایساکوونا اوٹنبائیوا نے سلامتی کونسل کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
UN Photo/Rick Bajornas

افغانستان خواتین کے لیے ’جابر ترین‘ ملک، سربراہ یونیما

کابل میں تعینات اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں افغانستان ''دنیا میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے جابر ترین ملک'' بن گیا ہے۔ اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے حکمرانوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے۔

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں آٹھ بچوں کی اس ماں کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔
© UNICEF/Mark Naftalin

افغانستان میں انسانی بحران بدستور تشویشناک، امدادی ادارے

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور معاشی مندی افغانستان کے بحران میں اضافہ کر رہی ہے اور وہاں لڑکیوں کی تعلیم بحال کرنے کے لیے کوئی ''حوصلہ افزا پیش رفت' بھی سامنے نہیں آئی۔

اقوام متحدہ کی نائب سربراہ نے صحافیوں کو اپنے حالیہ دورہِ افغانستان کے بارے میں آگاہ کیا۔
UN Photo/Loey Felipe

اسلام خواتین کی تعلیم پر پابندی نہیں لگاتا، امینہ محمد نے طالبان کو بتایا

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے مختلف براعظموں کے دو ہفتے پر مشتمل دورے سے واپسی پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد میں ''متحدہ کاوشیں'' کرنا ہوں گی۔

وسطیٰ افغانستان کے صوبہ وردک کا ایک سکول۔
© UNICEF/Christine Nesbitt

عالمی یوم تعلیم پر مرکز نگاہ افغان لڑکیاں اور خواتین: یونیسکو

اقوام متحدہ کے تعلیمی و ثقافتی ادارے 'یونیسکو' نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو تعلیم سے روکنے کے نتیجے میں تعلیمی میدان میں حاصل کردہ بہت بڑے فوائد ضائع ہو سکتے ہیں اور ''ایک گم  شدہ'' نسل سامنے آئے گی۔

طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنی بنیاد پرست حکومت میں خواتین کے کردار سے متعلق کرائی گئی یقین دہانیوں کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔
© UNICEF/Sayed Bidel

طالبان کی خواتین مخالف پالیسیوں کے خلاف سلامتی کونسل میں اتحاد ضروری

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق ختم کرنے سے متعلق طالبان کی پالیسیوں کی مخالفت میں متحد ہونا ہو گا۔