طالبان سے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کرنے کا مطالبہ
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے کہا ہے کہ ملک کے حکمران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں سے اعتراف جرم کرانے کے لیے تشدد سے کام لے رہے ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے کہا ہے کہ ملک کے حکمران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں سے اعتراف جرم کرانے کے لیے تشدد سے کام لے رہے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو ثانوی درجے کی تعلیم سے روکنے کے حکم کو دو سال مکمل ہونے پر ہنگامی حالات میں تعلیم سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ کی سربراہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں ہر لڑکی کے لیے تعلیمی مواقع یقینی بنائے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں شدید انسانی بحران کی موجودگی میں طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر خوفناک اور ظالمانہ جبر نے ملک کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2021 کے درمیان پکڑی جانے والی منشیات کی مقدار میں تقریباً 12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو ستمبر میں افغانستان میں مزید دو ملین لوگوں کو دی جانے والی غذائی امداد روکنا پڑ رہی ہے۔ اس طرح رواں سال ملک میں ادارے کی امداد سے محروم ہونے والے لوگوں کی تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔
افغانستان کے صوبے لوگر میں بیشتر لڑکیاں اور خواتین ناخواندہ ہیں جنہیں اب پہلی مرتبہ پڑھنا، لکھنا اور جمع تفریق کرنا سکھایا جا رہا ہے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیما) میں انسانی حقوق کی خدمات کے شعبے نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں طالبان حکام پر سابق حکومت کے عہدیداروں اور مسلح افواج کے ارکان کے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عطیہ دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں 14 ملین لوگوں خصوصاً ایسے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کو طبی خدمات کی فراہمی کے لیے مزید مالی وسائل مہیا کریں جہاں بنیادی ڈھانچے کا شدید فقدان ہے۔
صنفی مساوات کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' کی سربراہ سیما باحوس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں تبدیلی کے لیے وہاں کے حکمرانوں پر دباؤ جاری رکھے۔
اقوام متحدہ کے فنڈ 'تعلیم انتظار نہیں کر سکتی' (ای سی ڈبلیو) نے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم رکھی جانے والی افغان لڑکیوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔