انسانی کہانیاں عالمی تناظر

افغانستان

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کا سماجی و معاشی کردار روزبروز کم ہوتا جا رہا ہے۔
© OCHA/Charlotte Cans

طالبان کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی، یونیما چیف

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یونیما) کی سربراہ روزا اوتنبائیوا نے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے معاملے پر طالبان سے کوئی رعایت نہیں برتی جا سکتی۔

رچرڈ بینیٹ کا کہنا ہے کہ طالبان اسلام کے نام پر اور افغان روایات کی اپنی مخصوص تشریح کے تحت خواتین اور لڑکیوں کو سماجی زندگی سے علیحدہ کرتے ہیں۔
UN News

افغانستان میں خواتین تحفظ کے نام پر امتیاز کا نشانہ، رچرڈ بینیٹ

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے خصوصی اطلاع کار رچرڈ بینیٹ نے پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ان افغانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

جنوب مغربی ایشیا میتھم فیٹامین کی دوسرے علاقوں کو منتقلی کا بڑا مرکز ہے۔
Gary Todd

افغانستان اور ہمسایہ ممالک میں میتھ کی سمگلنگ میں اضافہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2021 کے درمیان پکڑی جانے والی منشیات کی مقدار میں تقریباً 12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

منشیات کے عادی افراد کے علاج کے کابل میں ابن سینا سنٹر کے باہر ایک مریض۔
UN News / David Mottershead

افغانستان میں منشیات سے نمٹنے کی معلومات پر مبنی حکمت عملی

افغان دارالحکومت کابل کی مصروف سڑکوں گلیوں میں یوں تو بہت سے خطرات چھپے ہوئے ہیں لیکن وہاں منشیات کے استعمال کا بحران سب سے زیادہ خطرناک ہے جو شہر اور پورے ملک کو برباد کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کی سربراہ روزا ایساکوونا اوٹنبائیوا نے سلامتی کونسل کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
UN Photo/Rick Bajornas

افغانستان خواتین کے لیے ’جابر ترین‘ ملک، سربراہ یونیما

کابل میں تعینات اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں افغانستان ''دنیا میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے جابر ترین ملک'' بن گیا ہے۔ اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے حکمرانوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب سربراہ نے صحافیوں کو اپنے حالیہ دورہِ افغانستان کے بارے میں آگاہ کیا۔
UN Photo/Loey Felipe

اسلام خواتین کی تعلیم پر پابندی نہیں لگاتا، امینہ محمد نے طالبان کو بتایا

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے مختلف براعظموں کے دو ہفتے پر مشتمل دورے سے واپسی پر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد میں ''متحدہ کاوشیں'' کرنا ہوں گی۔