اسرائیل فلسطین تنازعہ میں اس سال تشدد ’زوروں‘ پر رہا: وینزلینڈ
2022 میں مغربی کنارے اور اسرائیل میں 150 سے زیادہ فلسطینی اور 20 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔
2022 میں مغربی کنارے اور اسرائیل میں 150 سے زیادہ فلسطینی اور 20 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا کے تمام خطوں کو بڑی تعداد میں درپیش ہنگامی مسائل کے عملی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے 2023 کو ''امن اور عمل کا سال'' بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کاپ 15 میں رواں دہائی کے آخر تک 30 فیصد زمین ، ساحلی علاقوں اور خشکی میں گھرے پانیوں کو تحفظ دینے کے لیے ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے۔
اقوام متحدہ نے قدرتی مساکن کے انحطاط کو روکنے اور ان کی بحالی کے دنیا بھر میں جاری دس منصوبوں کو سراہا ہے، جن کا مشترکہ مقصد چھ کروڑ 80 لاکھ ہیکٹر زمین اور ساحلی علاقوں کے قدرتی ماحول کو بحال کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین میں جاری جنگ کو ''انسانی صورتحال کے حوالے سے بے رحم ڈراؤنا خواب'' قرار دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ شہریوں پر مسلط کی جانے والی موت اور تباہی کے اثرات پر قابو پانے اور ان سے بحالی میں کئی سال لگ جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی کے مطابق اِس سال عالمی تجارت کا حجم قریباً 32 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کو ہے لیکن افراط زر نے حالیہ مہینوں میں حاصل ہونے والے بعض فوائد ضائع کر دیے ہیں۔
دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی امدادی ضروریات کے ہوتے ہوئے اقوام متحدہ میں جنسی و تولیدی صحت کے ادارے نے بحرانوں سے متاثرہ 65 ممالک میں چھ کروڑ 60 لاکھ خواتین، لڑکیوں اور نوجوانوں کے لیے 1.2 ارب ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے مطابق صںفی مساوات اب بھی بنیادی طور پر اختیار کا سوال ہے اور مردانہ بالادستی کی روایت کو تبدیل کرنے اور صنفی توازن لانے کے لیے ہمیں قیادت، فیصلہ سازی اور ہر سطح پر صنفی مساوات کی ضرورت ہے۔
دنیا بھر میں نفرت کے بڑھتے ہوئے اظہار اور تفریق کے ردعمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں اور دیگر طبقات کو نسل کشی کے خطرے سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
ڈبلیو ایچ او کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جراثیموں سے پھیلنے والے 50 فیصد سے زیادہ جان لیوا متعدی امراض علاج کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔