انسانی کہانیاں عالمی تناظر

خصوصی مضامین

یونیفیل سے وابستہ ایک امن ہلکار بلیو لائن کے قریب فرائض سرانجام دیتے ہوئے۔
© UNIFIL

لبنان اسرائیل سرحدی کشیدگی کے باوجود یونیفیل کا فرائض نبھانے کا عزم

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقے میں شدید بمباری کے باوجود اپنی جگہ نہ چھوڑنے اور سلامتی کونسل کی تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دیتے رہنے کا عزم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Loey Felipe

یونیفیل امن کاروں پر حملے ممکنہ جنگی جرائم، یو این چیف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان میں ادارے کی عبوری فورس (یونیفیل) پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کاروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایسی کارروائیاں جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی گاڑیاں ملبے کا ڈھیر بنے غزہ کی گلیوں میں سے گزر رہی ہیں۔
© UNRWA

عالمی کثیر فریقی نظام کو غزہ میں جاری ’نسل کش کارروائی‘ سے خطرہ، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں نسل کش حملوں، نسلی بنیاد پر تطہیر اور فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے اقدامات سے بین الاقوامی کثیرفریقی نظام کی بقا خطرے میں پڑ گئی ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے سے بچوں کو لاحق کئی طرح کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
© UNICEF/Karel Prinsloo

ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال میں اضافہ، رپورٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور استحصال میں شدت آ گئی ہے اور ہر سال تیس کروڑ سے زیادہ بچے اس کا نشانہ بنتے ہیں۔

سوڈان کے ایک ایئرپورٹ پر ریفریجریٹر لگے ٹرک ہیضہ کی ویکسین کی کھیپ وصول کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
© UNICEF/Elfatih

اموات کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری و تقسیم پر سرمایہ کاری ضروری

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری اور تقسیم پر مزید سرمایہ کاری کی بدولت جراثیم کش ادویات کے خلاف جراثیمی مزاحمت (اے ایم آر) سے ہونے والی اموات کو روکا جا سکتا ہے۔

دنیا کے بیشتر حصوں میں بچوں کو ذہنی صحت کی خدمات تک خاطر خواہ رسائی نہیں ہے۔
© UNICEF/Aleksey Filippov

دنیا کا ہر ساتواں کم عمر فرد کسی نہ کسی ذہنی مسئلے کا شکار، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 10 تا 19 سال عمر کا ہر سات میں سے ایک بچہ ذہنی مسائل کا شکار ہے جن میں اعصابی خلل، ذہنی دباؤ اور اختلال نمایاں ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشن یونیفیل کی ایک اہلکار جنوبی لبنان میں بلیو لائن پر گشت کر رہی ہیں۔
© UNIFIL/Pasqual Gorriz

جانیے کہ یو این امن کاروں کا اسرائیل لبنان سرحد پر کیا کام ہے؟

لبنان میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کا مشن (یونیفیل) 'بلیو لائن' پر کام کر رہا ہے جو 1970 کے بعد لبنان اور اسرائیل کی عارضی سرحد بھی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حال ہی میں اس مشن کی ذمہ داریوں میں ایک اور سال کے لیے توسیع کی ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر فلیپو گرینڈی (دائیں جانب سے دوسرے) بیروت میں نقل مکانی پر مجبور ایک خاندان سے مل رہے ہیں جو ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے ہے۔
© UNHCR/Ximena Borrazas

لبنان بحران: بڑھتے انسانی المیہ کی شدت کم کرنے کے لیے مدد کی اپیل

اقوام متحدہ نے لبنان میں اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے مزید 111 ملین ڈالر کے امدادی وسائل فراہم کرنے کو کہا ہے۔