توانائی کے پائیدار اہداف کا حصول مخلوط اقدامات سے ممکن، ڈینس فرانسس
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے پائیدار توانائی کے فروغ کی دہائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کثیرالجہتی کوششوں پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے پائیدار توانائی کے فروغ کی دہائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کثیرالجہتی کوششوں پر زور دیا ہے۔
انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے غزہ کی پٹی میں فلسطین کے تعلیمی نظام کی 'منظم تباہی' پر تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں اسرائیل کے حملے بدستور جاری ہیں۔
جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے کہا ہے کہ دوران زچگی نصف سے زیادہ قابل انسداد اموات ایسے ممالک میں ہوتی ہیں جو بحرانوں یا آفات کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے ماحول کی حفاظت اور مقامی معیشتوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیاحتی شعبے میں پائیدار اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوسوک) کے زیراہتمام 'نوجوانوں کے فورم' میں غربت اور بھوک کے خاتمے، موسمیاتی اقدامات، امن، انصاف، مضبوط اداروں اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شراکتیں قائم کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سوڈان کے لیے امدادی وسائل بڑھانے اور عسکری دھڑوں میں لڑائی ختم کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا ملک میں خانہ جنگی کی تباہ کاریوں سے دوچار لوگوں کو بھول رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے روانڈا میں ہولناک قتل عام کو 30 برس مکمل ہونے پر وہاں تتسی النسل لوگوں کی نسل کشی کو کبھی نہ بھلانے اور آئندہ دنیا بھر میں ایسے واقعات کو رونما ہونے نہ دینے کا عزم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے 15 تا 19 اپریل 'ہفتہ پائیداریت' منانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مستحکم اقدامات پر عملدرآمد اور دنیا کو درپیش اہم مسائل سے نمٹنے کے کام کی رفتار تیز کرنا ہے۔
قیام امن و سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ میانمار میں تین سال سے جاری مسلح تنازع میں عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور اب یہ بحران ملکی سرحدوں سے باہر بھی پھیلنے لگا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی حکام نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے دنیا بھر میں جنگی فریقین سے کہا ہے کہ وہ انسانی امداد کی محفوظ، فوری اور بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنائیں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دیں۔