انسانی کہانیاں عالمی تناظر

خصوصی مضامین

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں خواتین کے عالمی دن کا جشن منایا جا رہا ہے۔
© UN Women/Magfuzur Rahman Shan

خواتین کی معاشی خودمختاری بڑھانے کے پانچ طریقے

خواتین کی معاشی ترقی کا دارومدار ان کے لیے مالی وسائل کی فراہمی پر ہے۔ یو این ویمن کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سرمایہ کاری کی موجودہ رفتار کے ہوتے ہوئے 2030 تک 34 کروڑ سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں بدستور شدید غربت کا شکار رہیں گی۔

انسانی حقوق ماہرین نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین 2017 سے ملک کا دورہ نہیں کر سکے۔
Unsplash/Andrea Leopardi

انڈیا انتخابات سے قبل انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے انڈیا میں انتخابات سے قبل اقلیتوں، ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کے خلاف حملوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کو تحفظ دینے کے فوری اقدامات اٹھانے کو کہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ روزا اوتنبائیووا سلامتی کونسل کو افغانستان کی موجودہ صورتحال بارے اپنی رپورٹ پیش کر رہی ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

افغانستان: طالبان سے خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ نے طالبان سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد کی جانے والی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حقوق پر رکاوٹیں جتنا عرصہ برقرار رہیں گی ملک کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا۔

جمیکا کی بندرگاہ پورٹ کنگسٹن پر 2023 میں پکڑی جانے والی کوکین۔
© UNODC

منشیات کی آن لائن فروخت کی روک تھام کا لائحہ عمل تیار

منشیات کی خریدوفروخت کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور گمراہ کن اطلاعات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں نشہ آور اشیا کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ماحولیات پر اقوام متحدہ کی چھٹی اسمبلی کی اختتامی تقریب میں یو این ای پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن اور چھٹی اسمبلی کی صدر لیلیٰ بینالی شریک ہیں۔
UNEP/Natalia Mroz

ماحولیاتی پارلیمان: اے آئی سے فیشن تک ماحول دوست اقدامات کی منظوری

اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (یو این ای اے) کے اختتام پر ایک وزارتی اعلامیے سمیت 17 قراردادوں اور فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن کا مقصد انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی کو بحال کرنا اور لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانا ہے۔

یونیسکو کے مطابق 2030 تک ثانوی تعلیمی درجے میں 70 فیصد اور مجموعی طور پر نصف اساتذہ یہ پیشہ چھوڑ چکے ہوں گے جن کی جگہ نئے اساتذہ کی ضرورت ہو گی۔
© UNHCR/Mohammed Hamoud

اساتذہ کی عالمگیر کمی پر تعلیمی اہداف کے حصول میں مشکلات کا سامنا

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بتایا ہے کہ تعلیمی شعبے میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے 2030 تک دنیا کو 4 کروڑ 40 لاکھ اساتذہ کی فوری ضرورت ہو گی۔