انسانی کہانیاں عالمی تناظر

خصوصی مضامین

 قیام امن کے لیے مددگار اقدامات پر اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل الزبتھ سپیہر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

قیام امن کے لیے وسائل کی کمی سے دنیا کو 20 ٹریلین ڈالر کا نقصان

قیام امن کے لیے مددگار اقدامات پر اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل الزبتھ سپیہر نے کہا ہے کہ تنازعات کی روک تھام اور امن پر سرمایہ کاری میں متواتر کمی آ رہی ہے جبکہ تشدد سے گزشتہ برس ہی دنیا کو 20 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔

افغان پناہ گزین علینہ نے کرغستان کی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔
UN in Kyrgyzstan

طالبان کے اقدامات نے افغانستان میں تعلیمی ترقی کا صفایا کر دیا، یونیسکو

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بتایا ہےکہ افغانستان میں طالبان حکمرانوں کے اقدامات نے گزشتہ دو دہائیوں میں تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تیزرفتار پیش رفت کو ضائع کر دیا ہے جس سے ایک پوری نسل کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ایم پاکس افریقہ کے بہت سے ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے جن میں جمہوریہ کانگو اور اس کے ہمسایہ ملک برونڈی، کینیا، روانڈا اور یوگنڈا خاص طور پر نمایاں ہیں۔
© CDC/Cynthia S. Goldsmith, Russell Regnery

ایم پاکس کا پھیلاؤعالمی صحت عامہ کے لیے خطرے کی گھنٹی، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایم پاکس کے پھیلاؤ کو بین الاقوامی تشویش کی حامل ہنگامی طبی صورتحال قرار دیتے ہوئے اس سے بچاؤ کے لیے صحت عامہ کے اقدامات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں افریقہ کی نمائندگی بڑھانے پر اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Manuel Elías

براعظم افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سلامتی کونسل کی ساخت کو متروک قرار دیتے ہوئے اس میں فوری اصلاحات لانے اور براعظم افریقہ کو مستقل نمائندگی دینے کے لیے کہا ہے۔

برازیل کے پویاناوا قبیلے کے سردار جوئل۔ پویاناوا قبیلہ کا واسطہ باہر کی دنیا سے پہلی دفعہ بیسویں صدی میں پڑا تھا۔
© UNEP/Florian Fussstetter

مقامی لوگوں کے عالمی دن پر ان کے بارے میں جاننے کے کچھ اہم نقاط

آج دنیا کے قدیمی مقامی باشندوں کا سالانہ عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اپنی مرضی سے الگ تھلگ رہنے اور دنیا سے رابطہ نہ رکھنے والے ان لوگوں کے حقوق کا تحفظ امسال اس دن کا خاص موضوع ہے۔

امن و سلامتی اور خواتین کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این امن کاری سے دستبرداری صنفی مساوات کے لیے خطرہ

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے ادارے کی امن کارروائیوں اور اس کے خصوصی سیاسی مشن بند یا محدود کرنے کے حالیہ فیصلوں سے جنگ زدہ علاقوں میں خواتین کے تحفظ اور صنفی مساوات کو لاحق خطرات کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کی ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر گوئن لیوس۔
UN Bangladesh

بنگلہ دیش دوراہے پر لیکن بہتر مستقبل کی امید برقرار، یو این اہلکار

بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کی ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر گوئن لیوس نے کہا ہے کہ کئی ہفتوں سے جاری خونریز احتجاج کے بعد وزیراعظم کے استعفے اور ملک سے روانگی پر خوشی کے ساتھ نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے تشویش کا احساس بھی پایا جاتا ہے۔

ہسپتال میں کووڈ سے متاثرہ ایک مریض کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
Unsplash/Mufid Majnun

کووڈ۔19 دنیا بھر میں صحت عامہ کے لیے پھر ایک خطرہ، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ۔19 دوبارہ پھیل رہا ہے اور اولمپک کھیلوں سمیت ہر جگہ بڑی تعداد میں لوگ اس کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ اس کے پھیلاؤ میں جلد کمی آتی دکھائی نہیں دیتی۔

فلسطینی خواتین و بچے اسرائیلی فوج کی طرف سے حراست میں لیے گئے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
© UNOCHA/Ismael Abu Dayyah

فلسطینی قیدیوں پر ذہنی و جسمانی تشدد کرنے پر اسرائیلی فوج زیرتنقید

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے زیر حراست ہزاروں فلسطینیوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں وہ جسمانی تشدد، خوراک سے محرومی اور جنسی زیادتی کا سامنا کر رہے ہیں۔