ملک بدری: پاکستان بچوں اور خاندانوں کا تحفظ یقینی بنائے، یو این ادارے
پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپسی کا حکم دیے جانے کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان پناہ گزین ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے ملک بدر کیے جانے والے افغان بچوں اور خاندانوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔