انسانی کہانیاں عالمی تناظر

خصوصی مضامین

مارٹن گرفتھس نے اپیل کی کہ دوران جنگ شہری تنصیبات پر حملے نہ کیے جائیں اور شہریوں کی نقل و حرکت کے دوران انہیں نشانہ نہ بنایا جائے (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Eskinder Debebe

غزہ: انسانی امداد کی بحالی کے لیے مارٹن گرفتھس مشرق وسطیٰ روانہ

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی رسائی اقوام متحدہ کی اولین ترجیح ہے اور علاقے میں مدد کی فراہمی میں حائل سیاسی تعطل کے خاتمے سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی۔

فرانچسکا البانیز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں 1948 کے نکبہ اور 1967 کے نکسہ کی تاریخ بڑے پیمانے پر دہرائے جانے کا شدید خطرہ ہے۔
UNTV CH

غزہ سے فلسطینیوں کے نسلی صفائے کا خطرہ، خصوصی اطلاع کار

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار فرانچسکا البانیز نے حماس اور اسرائیل کے مابین فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینیوں کو لاحق نسلی صفائے کے سنگین خطرے کی بابت خبردار کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں کو اسرائیل اور غزہ کی تازہ صورتحاہ بارے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

غزہ کا محاصرہ: جنگوں کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی منتقلی انتہائی خطرناک ہو گی جنہیں جنگ زدہ گنجان علاقے سے گزر کر جنوب میں ایسی جگہ جانا ہے جہاں خوراک، پانی اور پناہ کا کوئی انتظام نہیں۔

انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کا ایک منظر (فائل فوٹو)۔
UN Photo/Jean-Marc Ferré

روس کے انسانی حقوق معاملات پر اطلاع کار کے مینڈیٹ میں توسیع

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے روس میں حقوق کی نگرانی کرنے والی غیرجانبدار ماہر کی ذمہ داریوں میں مزید ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے ریاستی فرائض کو پورا کریں۔

پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی وجہ سے رسمی شعبے میں ملازمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔
Muhammad Faisal

پاکستان میں مزید 15 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا امکان

کووڈ۔19 وبا، 2022 کے سیلاب اور حالیہ اقتصادی بحران کے باعث پاکستان میں افرادی قوت کے شعبے کو ناقابل برداشت مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث رواں سال ملک میں بے روزگار لوگوں کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے اندراج کی مہم کے دوران یو این ایچ سی آر کے ایک مرکز میں بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے رنگ بھرنے والی کتابیں دی گئی ہیں۔
© UNHCR/Saiyna Bashir

پاکستان افغان مہاجرین کو زبردستی نہ نکالے، یو این اداروں کی اپیل

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے پاکستان سے اپیل کی ہےکہ وہ افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو جبراً واپس نہ بھیجے جنہیں افغانستان میں اپنے تحفظ کے حوالے سے سنگین خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔