انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش شام سے عراق واپس آنے والوں کے کیمپ میں لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
UNAMI/Sarmad Al-Safy

شام کے بدنام زمانہ کیمپ سے عراقیوں کی وطن واپسی ’مثالی‘ ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق کی جانب سے اپنے شہریوں کو شمال مغربی شام کے کیمپوں سے واپس بلانے کی ستائش کرتے ہوئے دیگر حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی 'ذمہ داری لیں اور عملی قدم اٹھائیں'۔ ان کیمپوں میں رکھے گئے لوگوں پر داعش سے تعلق کا شبہ ہے۔

یونیسف انڈیا کے علاقے گجرات میں ضرورتمند بچوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔
© UNICEF/Vinay Panjwani

حکومتیں بچوں کے سماجی تحفظ میں بہتری لائیں

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں سماجی تحفظ تک رسائی سے محروم بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جنہیں غربت، بھوک اور امتیازی سلوک کا خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی سے بغداد میں ملاقات کی۔
UNAMI/Sarmad Al-Safy

چھ سال میں اپنے پہلے دورے کے دوران گوتیرش کا عراق سے اظہار یکجہتی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش چھ سال میں پہلی مرتبہ عراق کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے ملک کے لوگوں، نئی حکومت اور اس کے پرعزم اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ہائی سکول کی طالبہ ناناکو واچی اپنی تیارکردہ ویل چیئر اور ڈبلیو آئی پی او کی طرف سے پیٹنٹ سرٹیفیکٹ کے ساتھ (فائل فوٹو)۔
WIPO/Yuji Okuma

گزشتہ برس پیٹنٹ کے لیے ریکارڈ درخواستیں جمع کرائی گئیں

ایجادات پر حق کی سند کے حصول کی طلب گزشتہ برس ریکارڈ بلندی پر پہنچی جب چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جرمنی کے موجدین نے اپنی ایجادات کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں دیں۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش انسانی حقوق کونسل کے باونویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Jean Marc Ferré

یوکرین میں ’وسیع تباہی اور اموات‘ کا ذمہ دار روس ہے: انتونیو گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین پر روس کے بڑے پیمانے پر حملے کی مذمت میں عالمی برادری کے ہم آواز ہوتے ہوئے انسانی حقوق کونسل کو بتایا ہے کہ اس حملے نے دور حاضر میں انسانی حقوق کی وسیع تر خلاف ورزیوں کو جنم دیا ہے۔

زلزلے سے بے گھر ہونے والے افراد عارضی طور پر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
© UNICEF/UNOCHA

ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے یونیسف کی اپیل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی اعلیٰ عہدیدار نے ترکیہ میں شدید زلزلوں سے متاثرہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کرنے کو کہا ہے۔ ان زلزلوں کے باعث دس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے آذولے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
© UNESCO/Christelle ALIX

انٹرنیٹ پر جھوٹ کے سدباب کے لیے پیرس میں کانفرنس

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو باضابطہ بنانے کے لیے عالمگیر رہنمائی پر بات چیت کے لیے پہلی کانفرنس جمعرات کو پیرس میں ختم ہوئی جس میں انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی گمراہ کن اطلاعات کی موجودگی میں معلومات کی تلاش اور ان کے حصول کا حق برقرار رکھنے کے لیےکہا گیا۔