انسانی کہانیاں عالمی تناظر

خصوصی مضامین

تاجکستان کے شہر دوشنبے میں لاقومیت کا شکار ایک خاندان شناختی کاغذات ملنے پر مسرت کا اظہار کر رہا ہے
© UNHCR/Didor Saidulloyev

لاقومیتی کے خاتمے میں قانونی بے یقینی کا خاتمہ ضرروی: سربراہ ادارہ برائے مہاجرین

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے دنیا بھر میں پھیلے تقریباً 4.3 ملین بے ریاست لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے مضبوط سیاسی عزم اور عملی اقدامات کے لیے کہا ہے جو ''شہریت کے بغیر کمزور ہیں اور نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔''

ڈھاکہ کا ایک بازار۔ اندازوں کے مطابق 2100 تک بنگلہ دیش میں موسمیاتی مسائل سے اموات کی تعداد کینسر سے ہونے والی اموات سے دوگنا ہونگی۔
©UNDP/Fahad Kaizer

موسمیاتی تبدیلی بعض جگہوں پر کینسر سے زیادہ مہلک ہے: یو این ڈی پی

کاربن کا اخراج اونچے درجے پر برقرار رہنے کی صورت میں دنیا کے بعض حصوں میں انسانی صحت پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر کینسر سے دو گنا زیادہ مہلک ہو سکتا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور کلائمیٹ امپیکٹ لیب کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ نئی معلومات میں بتائی گئی ہے۔

ماؤنٹ کلمنجارو کی چوٹی پر کم ہوتی برف کا ایک فضائی منظر
UN Photo/Mark Garten

عالمی ثقافتی ورثے میں شامل مشہور گلیشیئر 2050 تک ختم ہو جائیں گے: یونیسکو کا انتباہ

یونیسکو کے ایک نئے جائزے کے مطابق دنیا کے چند مشہور ترین گلیشیئر 2050 تک کرہ ارض سے غائب ہو جائیں گے۔ اس جائزے میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل گلیشیئروں کے تیزرفتار پگھلاؤ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

آن لائن دنیا میں تشدد کی نئی اشکال سامنے آئی ہیں جن میں خاص طور پر خواتین کو ہدف بنایا جا رہا ہے: سربراہ یونیسکو
© Unsplash/Joppe Spaa

دھمکیاں، قید اور بدسلوکی: صحافیوں کے لیے خطرات سب کا نقصان، اقوام متحدہ کے سربراہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ حکومتوں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ دینے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بات صحافیوں کے خلاف بلاخوف و خطر  جرائم کے خاتمے سے متعلق عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہی جو بدھ کو منایا گیا۔