انسانی کہانیاں عالمی تناظر

ماحولیاتی مسائل پر یو این کانفرنس کاپ 29 کی خصوصی کوریج

اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کاپ 29
11 تا 22 نومبر 2024 | باکو، آذربائیجان

...

امسال اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس 'کاپ 29' میں حکومتوں، کاروباروں اور سول سوسائٹی کے رہنما موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں دنیا کو درپیش بہت بڑے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے جمع ہوں گے جس سے عالمی حدت میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے اور موسمی شدت کے واقعات دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ 

'کاپ 29' میں اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے مالیاتی وسائل کی فراہمی پر بطور خاص توجہ مرکوز کی جائے گی کیونکہ ممالک کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی لانے اور موسمیاتی تبدیلی کے بدترین ہوتے اثرات سے روزگار اور زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے کئی ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔ 

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 11 تا 22 نومبر (2024) ہونے والی یہ کانفرنس ممالک کے لیے پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اپنے اقدامات سے متعلق تازہ ترین مںصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا موقع بھی ہو گا جو انہوں نے 2025 کے اوائل میں اقوام متحدہ جمع کرانا ہیں۔ 

باکو میں کاپ 29 کانفرنس کے ہال کا ایک منظر۔
UNFCCC/Kiara Worth

کاپ 29 کا اختتام موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں مالی وسائل پر اختلاف کے ساتھ

'کاپ 29' میں امیر ممالک نے ترقی پذیر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے سالانہ 300 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ غریب ممالک کا کہنا ہے کہ یہ رقم موسمیاتی بحران پر موثر طور پر قابو پانے کے لیے کافی نہیں جبکہ وہ اس مسئلے کے ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔

سول سوسائٹی تنظیمیں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کو پیرس معاہدہ میں طے کیے گئے اصولوں کے مطابق دیکھنا چاہتی ہیں۔
UNFCCC/Kiara Worth

امیر ملکوں کی موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے 250 ارب ڈالر سالانہ کی پیشکش

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 29) میں ترقی یافتہ ممالک نے ترقی پذیر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سالانہ 250 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے تاہم ابھی تک اس پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش 'کاپ 29' کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UNFCCC/Kiara Worth

موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے مالیاتی معاہدہ میں تاخیر کی گنجائش نہیں، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے 'کاپ 29' میں شریک عالمی مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی اقدامات کے لیے بڑے پیمانے پر مالی وسائل کی فراہمی کا معاہدہ جلد از جلد طے کریں اور اس معاملے میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

باکو کے کاپ 29 کانفرنس ہال میں مجوزہ ماحول دوست شہروں کے ماڈل بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
UN Climate Change/Habib Samadov

کاپ 29: ماحولیاتی مالیات اور ماحول دوست شہر کاری پر گرما گرم مزاکرات

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 29) میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل میں اضافے کے معاملے پر بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس میں شہر کاری، نقل و حمل اور سیاحت سے متعلقہ امور بطور خاص زیر بحث ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 ممالک کے سربراہوں کے ساتھ۔
UN Photo/Gustavo Stephan

جی 20 ممالک کا تحفظ ماحول کے وسائل اربوں سے کھربوں ڈالر کرنے کا عندیہ

موسمیاتی اقدامات کے لیے اعلیٰ سطحی سفارتی کوششوں کا رخ منگل کو برازیل میں جی 20 رہنماؤں کی کانفرنس کی جانب منتقل ہوا جہاں سے آذربائیجان میں 'کاپ 29' کے مذاکرات کاروں کو واضح پیغام گیا ہے کہ موسمیاتی وسائل کا حجم فوری طور پر اربوں سے کھربوں ڈالر تک بڑھانا ہو گا۔

کترینا نے یو این نیوز کو بتایا کہ یہ پہلا موقع تھا جب بچوں نے اقوام متحدہ کے طریقہ کار کے ذریعے اس معاملے میں عالمی سطح پر شکایت درج کرائی۔
UN News/Nargiz Shekinskaya

کاپ 29: ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہمارے بغیر نامنظور، نوجوان شرکاء

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 29) میں بچے اور نوجوان موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ، کرہ ارض کو مزید تباہی سے بچانے اور قدرتی ماحول کو تحفظ دینے کی کوششوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیئل باکو میں جاری کاپ 29 کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UNFCCC/Kiara Worth

بہانہ بازی چھوڑیں اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے وسائل مہیا کریں، سٹیئل

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیئل نے 'کاپ 29' میں شریک مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غیرضروری باتوں کو چھوڑ کر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا نیا ہدف طے کرنے پر توجہ دیں۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیٹا پروسیسنگ کے عمل کے حوالے سے پرائیوسی پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔
© Unsplash/Steve Johnson

کاپ 29: ماحول دوست ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حصول کا اعلامیہ منظور

آذربائیجان میں جاری اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 29) میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیاری میں کاربن اور آلودگی کے اخراج کو کم کرنے اور اسے موسمیاتی اقدامات کی رفتار تیز کرنے کے لیے استعمال میں لانے کے لیے اعلامیے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یونیسف اور پاکستان کی وزارت ماحولیات کے حکام باکو میں کاپ 29 کے موقع پر بچوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ دینے کی مشترکہ کوششوں کے معاہدہ پر دستخط کر رہے ہیں۔
UNICEF Pakistan

کاپ 29: پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی سے بچوں کا تحفظ یقینی بنانے پر اتفاق

پاکستان نے بچوں کے حقوق اور مفادات کو موسمیاتی تبدیلی کے سبب لاحق خطرات سے تحفظ دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام سے موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں بچوں اور نوجوانوں کی بیان کردہ ترجیحات کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔