انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مالیات برائے ترقی پر سیویل بین الاقوامی کانفرنس

مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
سیویل، سپین | 30 جون تا 3 جولائی 2025

سپین کے شہر سیویل میں مالیات برائے ترقی کے موضوع پر ہونے والی چوتھی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) کے حوالے سے یو این نیوز کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید۔

اس تاریخی اجتماع میں عالمی رہنما، بین الاقوامی ادارے، کاروبار، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں رکاوٹ بننے والے ہنگامی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

'ایف ایف ڈی 4' عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع ہے۔

سیویل سے تازہ ترین اطلاعات، ماہرانہ تجزیوں اور تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

'مالیات برائے ترقی' کے موضوع پر سپین کے شہر سیویل میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس نئے عزائم کے ساتھ 3 جولائی کو ختم ہو گئی۔
UN Photo/Mariscal

پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام

'مالیات برائے ترقی' کے موضوع پر سپین کے شہر سیویل میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس نئے عزائم اور دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیاں بدلنے کے اقدامات سے متعلق کئی ٹھوس اقدامات کے ساتھ ختم ہو گئی ہے۔

سپین کے شہر سیویل میں دنیا بھر سے آئے سول سوسائٹی کے مندوبین ترقیاتی سرمایہ کاری کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔
UN News/Matthew Wells

سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا

سول سوسائٹی کے اداروں نے سپین کے شہر سیویلا میں اقوام متحدہ کی مالیات برائے ترقی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) میں طے پانے والے اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی پیش رفت کا دارومدار پائیدار اقدامات پر ہو گا۔