انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مالیات برائے ترقی پر سیویل بین الاقوامی کانفرنس

مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
سیویل، سپین | 30 جون تا 3 جولائی 2025

سپین کے شہر سیویل میں مالیات برائے ترقی کے موضوع پر ہونے والی چوتھی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) کے حوالے سے یو این نیوز کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید۔

اس تاریخی اجتماع میں عالمی رہنما، بین الاقوامی ادارے، کاروبار، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں رکاوٹ بننے والے ہنگامی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

'ایف ایف ڈی 4' عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع ہے۔

سیویل سے تازہ ترین اطلاعات، ماہرانہ تجزیوں اور تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

UN سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سیویلا، 2025 میں ترقی کے لیے فنانسنگ سے متعلق چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ایک پوڈیم سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کثیرالفریقی نظام کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں 4 ٹریلین ڈالر کی کمی کو پورا کریں۔

سفید اور سبز یونیفارم میں سات نوجوان گھانا کی اسکولی لڑکیاں ایک عمارت کے سامنے کھڑی ہیں، مسکراتے ہوئے اور انگوٹھے کے اشارے دے رہی ہیں۔
© UNICEF/Roger Yebuah

لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر سے عالمی معیشت میں تین ڈالر کا فائدہ

کم وسیلہ لوگوں کی مدد کرنا خیراتی عمل نہیں بلکہ بہتر مستقبل پر مشترکہ سرمایہ کاری ہوتا ہے، تاہم دنیا بھر میں ترقیاتی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی شدید قلت ہے۔ 30 جون سے سپین میں شروع ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس مقصد کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے غورخوض ہو گا تاکہ مزید منصفانہ اور پائیدار دنیا کی بنیاد رکھی جا سکے۔

نیویارک میں UN صدر دفتر کے باہر UN پائیدار ترقی کے اہداف کو ظاہر کرنے والی رنگین نشانیوں کی ایک قطار۔
UN News/Abdelmonem Makki

عالمی یکجہتی میں سب کا فائدہ، ترقیاتی مالیات کے لیے سپین کا مقدمہ

بین الاقوامی ترقی کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں کمی آنے سے اقوام متحدہ کے زیرقیادت 'مالیات برائے ترقی' کانفرنس گمبھیر ماحول میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں جنوبی دنیا کے ممالک کو درپیش بڑے ترقیاتی مسائل سے نمٹنے پر غور ہونا ہے۔