انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مالیات برائے ترقی پر سیویل بین الاقوامی کانفرنس

مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
سیویل، سپین | 30 جون تا 3 جولائی 2025

سپین کے شہر سیویل میں مالیات برائے ترقی کے موضوع پر ہونے والی چوتھی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) کے حوالے سے یو این نیوز کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید۔

اس تاریخی اجتماع میں عالمی رہنما، بین الاقوامی ادارے، کاروبار، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں رکاوٹ بننے والے ہنگامی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

'ایف ایف ڈی 4' عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع ہے۔

سیویل سے تازہ ترین اطلاعات، ماہرانہ تجزیوں اور تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

دنیا کا 24 فیصد سرکاری قرض براعظم ایشیا اور اوشیانا کے ذمے ہے۔
© UNICEF/Bashir Ahmed Sujan

مہنگے قرضے ترقی پذیر ممالک کی معاشی نمو میں رکاوٹ، یو این رپورٹ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے قرضے دنیا میں پائیدار ترقی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں جن کا گزشتہ سال حجم 102 ٹریلین ڈالر تھا۔ اس میں ایک تہائی قرض ترقی پذیر ممالک کے ذمے واجب الادا ہے جو اس پر سالانہ 921 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔