انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مالیات برائے ترقی پر سیویل بین الاقوامی کانفرنس

مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
سیویل، سپین | 30 جون تا 3 جولائی 2025

سپین کے شہر سیویل میں مالیات برائے ترقی کے موضوع پر ہونے والی چوتھی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) کے حوالے سے یو این نیوز کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید۔

اس تاریخی اجتماع میں عالمی رہنما، بین الاقوامی ادارے، کاروبار، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں رکاوٹ بننے والے ہنگامی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

'ایف ایف ڈی 4' عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع ہے۔

سیویل سے تازہ ترین اطلاعات، ماہرانہ تجزیوں اور تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

ایک تعلیمی منصوے کے تحت چاڈ میں بچے پھول اُگا رہے ہیں۔
© UNICEF/ Frank Dejongh

جانیے کہ ترقی پر سرمایہ کاری کا کیا مطلب ہے؟

دنیا کو غربت اور بھوک پر قابو پانے، موسمیاتی تبدیلی کو روکنے اور عدم مساوات میں کمی لانے کے لیے ہر سال مزید 40 کھرب ڈالر درکار ہیں۔ ان مسائل کا حل پائیدار ترقی کے 17 اہداف میں بھی شامل ہے جنہیں دنیا نے 2030 تک حاصل کرنا ہے۔