انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مالیات برائے ترقی پر سیویل بین الاقوامی کانفرنس

مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
سیویل، سپین | 30 جون تا 3 جولائی 2025

سپین کے شہر سیویل میں مالیات برائے ترقی کے موضوع پر ہونے والی چوتھی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) کے حوالے سے یو این نیوز کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید۔

اس تاریخی اجتماع میں عالمی رہنما، بین الاقوامی ادارے، کاروبار، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں رکاوٹ بننے والے ہنگامی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

'ایف ایف ڈی 4' عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع ہے۔

سیویل سے تازہ ترین اطلاعات، ماہرانہ تجزیوں اور تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش سلامتی کونسل کے ارکان کو غربت، پسماندگی، اور تنازعات بارے آگاہ کر رہے ہیں۔
UN Photo/Evan Schneider

سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں تک متواتر آگے بڑھنے کے بعد اب دنیا ترقی کے حوالے سے مشکل حالات کا سامنا کر رہی ہے جن پر قابو پانے کے لیے ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔