انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مالیات برائے ترقی پر سیویل بین الاقوامی کانفرنس

مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
سیویل، سپین | 30 جون تا 3 جولائی 2025

سپین کے شہر سیویل میں مالیات برائے ترقی کے موضوع پر ہونے والی چوتھی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) کے حوالے سے یو این نیوز کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید۔

اس تاریخی اجتماع میں عالمی رہنما، بین الاقوامی ادارے، کاروبار، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں رکاوٹ بننے والے ہنگامی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

'ایف ایف ڈی 4' عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع ہے۔

سیویل سے تازہ ترین اطلاعات، ماہرانہ تجزیوں اور تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

آمنہ محمد عدیس ابابا میں ترقی کے لیے فنانسنگ پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے لیے پہلے پری کام سیشن میں ایک پوڈیم سے خطاب کر رہی ہیں۔
© UNECA/Daniel Getachew

پائیدار ترقی کے لیے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی مالیاتی نظام میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کے لیے زور دیا ہے تاکہ 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔