انسانی کہانیاں عالمی تناظر

مالیات برائے ترقی پر سیویل بین الاقوامی کانفرنس

مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
سیویل، سپین | 30 جون تا 3 جولائی 2025

سپین کے شہر سیویل میں مالیات برائے ترقی کے موضوع پر ہونے والی چوتھی کانفرنس (ایف ایف ڈی 4) کے حوالے سے یو این نیوز کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید۔

اس تاریخی اجتماع میں عالمی رہنما، بین الاقوامی ادارے، کاروبار، سول سوسائٹی اور اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں رکاوٹ بننے والے ہنگامی مالیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

'ایف ایف ڈی 4' عالمی مالیاتی منظرنامے کی تشکیل نو اور مزید مںصفانہ و مستحکم مستقبل کے لیے درکار وسائل جمع کرنے کا اہم موقع ہے۔

سیویل سے تازہ ترین اطلاعات، ماہرانہ تجزیوں اور تفصیلی معلومات کے حصول کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

پائیدار ترقی کے سترہ اہداف پر مبنی بلاک اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیو یارک میں ایستادہ ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

پائیدار ترقی کے اہداف کا عالمگیر حصول تشویشناک حد تک ناکافی

پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی مدت میں صرف چھ سال باقی ہیں جبکہ اس سمت میں عالمگیر اقدامات تشویشناک طور پر ناکافی ہیں اور محض 17 فیصد اہداف پر پیش رفت کو ہی تسلی بخش قرار دیا جا سکتا ہے۔