انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

خصوصی مضامین

لبنان کے شہر بیروت میں انرا کے علاقائی دفتر میں اقوام متحدہ کا جھنڈا سرنگوں کیا جا رہا ہے۔
© UNRWA/Fadi El Tayyar

غزہ میں ہلاک ہونے والے 101 کارکنوں کو اقوام متحدہ کا خراج عقیدت

نیویارک سٹی کی چہل پہل سے لے کر کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کارورا جنگل کے کنارے تک دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں آج ان 101 امدادی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو غزہ میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں سسٹر زیف گلوبل ٹیچر پرائز وصول کر رہی ہیں۔
© UNESCO/Marie Etchegoyen

پاکستان کی سسٹر زیف ’ دنیا کی بہترین استاد‘ قرار

غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والی پاکستان کی خاتون استاد سسٹر زیف کو  دنیا کے باوقار اعزاز ’گلوبل ٹیچر پرائز 2023‘ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے روشن مستقبل میں اساتذہ کے اہم کردار کی نمایاں مثال ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک اپنے ادارے کی ترجمان روینہ شمداسانی کے ساتھ غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع علاقے رفع کے پاس کھڑے ہیں۔
© OHCHR

اسرائیل فلسطین بحران: تُرک کا یرغمالی رہا کرنے اور جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تُرک نے غزہ میں امداد پہنچانے، اسرائیل کے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور علاقے میں پھنسے لوگوں کو درپیش ہولناک حالات کا دیرپا طور سے خاتمہ کرنے کے لیے جنگ بندی کی اپیل کو دہرایا ہے۔

تنزانیہ میں کاشتکاروں کو ایسی فصلیں اگانے کی ترغیب دی جا رہی ہے جو خشک سالی سے متاثر نہ ہوتی ہوں۔
© WFP/Imani Nsamila

کم ترقی یافتہ ممالک کو سرمایہ کاری اور قرضوں سے نجات کی ضرورت

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) نے کہا ہے کہ کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو بڑھتے ہوئے قرض اور مالی وسائل کی کمی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد نہ دی گئی تو وہاں رہنے والے 800 ملین لوگوں کی زندگی میں مزید بگاڑ آنے کا اندیشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد ’اسلام میں خواتین‘ کے موضوع پر جدہ میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔
UN Saudi Arabia/Shady Ahmed Tantwe

خواتین اور اسلام: امینہ محمد کا تعلیم، خودمختاری، اور امن پر اصرار

اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ اگرچہ خواتین کا اسلامی تہذیب کی ترقی میں غیرمعمولی کردار ہے تاہم بہت سے ممالک میں وہ تاحال پسماندہ ہیں جنہیں فیصلہ سازی، قیام امن اور سیاسی و معاشی عمل میں شرکت کے مساوی مواقع دینا ہوں گے۔

زرعی نظام ہائے خوراک میں لچک و مدافعت غذائی تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔
UNDP Lebanon

زرعی نظام خوراک میں 10 ٹریلین ڈالر ’مخفی لاگت‘ کا انکشاف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے بتایا ہے کہ اگرچہ زرعی خوراک کے موجودہ نظام غذائیت فراہم کرتے اور معیشت کو مستحکم رکھتے ہیں، تاہم ان سے صحت اور ماحول کو سالانہ 10 ٹریلین ڈالر کا نقصان بھی ہوتا ہے۔

افغانستان کے صوبہ کاپسیا میں پوست کی فصل۔
UNODC

افغانستان میں پوست کی کاشت میں 95 فیصد کمی یو این سروے

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے تاہم اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے کسانوں کو متبادل روزگار کے حصول میں مدد دینا ہو گی۔